Amit Shah On CAA: اسدالدین اویسی کا نام لے کر حیدرآباد میں سی اے اے پر کیا بولے وزیر داخلہ امت شاہ؟
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ ہونے کے بعد ایک طرف جہاں اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی پرحملہ کر رہی ہیں تو وہیں کئی مقامات پراحتجاجی مظاہرہ بھی کئے جا رہے ہیں۔
Delhi CM Arvind Kejriwal on CAA: نیا ووٹ بینک بنانے کیلئے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے بی جے پی سی اے اے کا سہارا لے رہی ہے:اروندکجریوال
اروند کجریوال نے کہا کہ یہ سب بی جے پی انتخابی فائدے کیلئے کررہی ہے، بی جے پی اپنا نیا ووٹ بینک بنا رہی ہے۔اور اس انتخابی فائدے کیلئے بی جے پی ہمارے بچوں کا حق چھین رہی ہے۔گزشتہ دس سالوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں اور مظالم سے تنگ آکر 11 لاکھ سے زائد تاجر اور صنعت کار ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
Advocate Harish Salve on CAA : برطانیہ نے بھی CAAجیسی غلطی کی تھی اور آج برطانیہ اپنا وقار کھورہا ہے،شہریت ترمیمی قانون پر معروف وکیل ہریش سالوے کا بڑا بیان
ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور اس قانون کے خلاف دلائل دیے جاتے ہیں کہ شہریت کا قانون ہندوستان کے سیکولرازم کو متاثر کرتا ہے، اس حوالے سے ایک سوال پر ہریش سالوے نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ پوری دنیا کے لوگوں کی مدد کر سکیں۔
CAA Rules Notified: کیا ریاستی حکومتیں سی اے اے کو نافذ کرنے سے انکار کرسکتی ہے؟ جانئےکیا کہتا ہے ہندوستان کا آئین
سی اے اے کو آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ یونین لسٹ کے 7ویں شیڈول کے تحت 97 مضامین ہیں، جن میں دفاع، خارجہ امور، ریلوے اور شہریت وغیرہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے وکیل اشونی دوبے نے کہا کہ اگر ریاستیں سی اے اے کو نافذ نہیں کرتی ہیں تو یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
CAA Rules Notified: ملی قائدین نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کے اعلان کی مذمت کی، کہا- شہری ترمیمی ایکٹ 2019 کو منسوخ کرے حکومت
پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے ہونے والے نقصانات کو محسوس کرتے ہوئے ملک کے مسلمانوں اور معاشرے کے دیگر طبقات نے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔
Mamata Banerjee on CAA: ’رمضان سے پہلے جان بوجھ کر سی اے اے لے کر آئی بی جے پی‘، ممتا بنرجی نے لگایا بڑا الزام
شہریت ترمیمی قانون نافذ ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہراساں کرنے، دھوکہ دینے اورشہریوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ملک میں سی اے اے کے نفاذ اور مسلمانوں کے درمیان قیاس آرائیوں پر مسلم راشٹریہ منچ نے کیا یہ بڑا دعویٰ
مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر شاہد اختر نے بتایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں۔ وہ سب اس کتاب کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ہندوستانی مسلمانوں کوصحیح راستہ بتاتی ہے۔ آئین، دین اوراسلام کے بتائے ہوئے طریقے میں ہندوستانی مسلمانوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، ساتھ ہی ملک کے باشندوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، اس کتاب کی خصوصیت ہے۔
CAA Implemented in Country: ملک میں سی اے اے نافذ، مسلمانوں پر کیا ہوگا اس کا اثر؟ یہاں جانئے تفصیل
مرکزی حکومت نے سی اے اے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے سے دہائیوں سے متاثرہ پناہ گزینوں کا باعزت زندگی ملے گی۔ سیاسی گلیاروں میں سی اے اے کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
CAA Rules In India and Protest: مظاہرین نے CAAقانون کی کوپیاں جلادیں، آج پورے آسام میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہڑتال
وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ پارلیمنٹ سے پہلے ہی پاس کردہ قانون ہے۔ انہوں نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنی جنگ لڑیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر سیاسی جماعتیں بند کی کال دیتی ہیں تو وہ اپنا رجسٹریشن کھو سکتی ہیں۔
CAA: اگر پڑوسی ممالک میں رہنے والے لوگ سی اے اے کے تحت نہیں آتے، تو وہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں ہندوستانی شہریت؟
ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے بہت سے اصول ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ہندوستانی لڑکی یا لڑکا کسی غیر ملکی لڑکے یا لڑکی سے شادی کرتا ہے، تو وہ غیر ملکی لڑکی یا لڑکا ہندوستان میں شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔