Bharat Express

Budaun

پہلی بار یہ معاملہ 2022 میں سامنے آیا تھا۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ریاستی کنوینر مکیش پٹیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ جامع مسجد کی جگہ پہلے نیل کنٹھ مہادیو مندر تھا۔ پھر اس کے بعد یہاں عبادت کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

جیوتسنا رائے اصل میں مئو ضلع کے گھوسی کے قریب ترائیڈیہ گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ وہ بدایوں میں سول جج جونیئر ڈویژن کی منصف مجسٹریٹ تھیں۔ بدایوں سے پہلے وہ ایودھیا میں بھی تعینات تھیں۔ وہ 2019 میں سول جج بنی تھیں۔ ان کی عمر 29 سال بتائی گئی ہے۔

سشیلا نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر کو بھی بلایا، تاکہ بچوں کی صحت کا پتہ چل سکے، لیکن ایک گھنٹے بعد دونوں بچے دم توڑ گئے، لیکن یہ خبر پورے گاؤں میں پھیل گئی اور دیر شام تک لوگ بچوں کو دیکھنے کے لئے سشیلا کے گھر آتے رہے۔

لکھنؤ سے آئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جمعرات کی دوپہر دو بجے کے قریب قادرچوک تھانہ علاقے کے لوہاٹھیر گاؤں پہنچی۔ ریپڈ ایکشن فورس اور خواتین ٹیم کا ساحل عزیز کے گھر پر چھاپہ مارا۔