Bharat Express

Brijesh Pathak

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا انعقاد کررہا ہے۔ جس میں کئی معزز شخصیات شامل ہو رہی ہیں۔

آچاریہ پرمود نے فرقہ وارانہ بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا اور کچھ سیاسی جماعتوں پر جھوٹی افواہوں کے ذریعے تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈروں پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عدلیہ اور انتظامیہ پر بھروسہ رکھیں۔

ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہماری حکومت نے کایاکالپ اسکیم کے تحت بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسکولوں میں بہتری لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے سرکاری اسکولوں کے سابق طلباء کایاکالپ اسکیم میں مدد کررہے ہیں۔ حکومت ممبئی، دہلی، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں رہنے والے پرائمری اسکولوں کے سابق طلباء سے رابطہ کرکے اور ان سے مدد لے کر اسکولوں کو ترقی دے رہی ہے۔

ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ  مریضوں کا فوری اور مکمل علاج کیا جانا چاہئے۔ اس کے باوجود سیتا پور کے ایک مریض کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا گیا۔

لوک سبھا الیکشن کے بعد اترپردیش میں پہلی بار راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے لیڈران کے ساتھ ہونے والی حکومت کی میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ پہلے یہ میٹنگ آج شام 7 بجے لکھنؤ میں ہونے والی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ 13 ستمبر کو اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے نصف درجن اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران اعظم خان کے گھر کے علاوہ ان کے تمام ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے مارے گئے، یہ کارروائی اعظم خان کے علی جوہر ٹرسٹ کے حوالے سے کی گئی۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی ایس ٹی ایف کی سراہنا کی۔ امیتابھ یش اور ان کے افسران کی تعریف کی۔ چیف سکریٹری (داخلہ) سنجے پرساد نے اس انکاؤنٹر کی جانکاری وزیراعلیٰ کو دی۔

Prayagraj: نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ، نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک، رکن پارلیمنٹ روی کشن اوررکن اسمبلی شلبھ منی ترپاٹھی کا بیان سامنے آیا ہے۔

یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے بات چیت کے دوران کہا کہ اتنا افسوسناک سانحہ ہے کہ میں بیاں نہیں کرسکتا۔ بہت مایوس کن سانحہ ہے۔

برجیش پاٹھک نے کہاکہ 2017 کے بعد سے  اسپتالوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں اور عملے کے رویے میں تبدیلی آئی ہے