Rajpal Cheque Bounce Case: چیک باؤنس کیس، راجپال یادو نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں دی چیلنج، 15 ستمبر کو اگلی سماعت
یہ قانونی تنازع 2010 کا ہے، جب راجپال یادو نے اپنی پہلی ہندی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے دہلی کی کمپنی مُرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے تقریباً 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ وقت پر ادائیگی نہ ہونے اور سود بڑھنے کے باعث یہ رقم تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ راجپال یادو اب تک کمپنی کو 4 کروڑ 25 لاکھ روپے ادا کر چکے ہیں، تاہم باقی رقم اور جرمانے کو لے کر تنازع عدالت میں چلتا رہا۔
Yash Toxic Event Accident: سپر اسٹار یش کو دیکھتے ہی بے قابو ہوئے مداح، پھر جو ہوا… تھم گیا ’ٹاکسک‘ کا جشن
فلم ’ٹاکسک‘ سے متعلق ایک تقریب کے دوران یش کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح جمع ہوگئے۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک پانے کے لیے بے قابو نظر آئے، جس کے بعد موقع پر صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہوگیا۔
‘India’s Top 1 Percent’: انل کپور لا رہے ہیں ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسینٹ‘، کامن سینس سے جیت سکیں گے ایک کروڑ روپے
بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپور ایک نئے کوئز شو ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسینٹ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اس شو میں عام معلومات کے بجائے شرکاء کی کامن سینس، ذہانت، مشاہدے اور منطقی سوچ کو آزمایا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ شو کے فاتح کو ایک کروڑ روپے تک کا انعام جیتنے کا موقع ملے گا۔
JPSC-JSSC Dispute: جھارکھنڈ طلبہ تحریک کو عمران خان کی حمایت، جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی تنازع پر آواز بلند
جھارکھنڈ میں جے پی ایس سی (جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن) اور جے ایس ایس سی (جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن) کی بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ تحریک کو اب بالی ووڈ اداکار عمران خان کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج کرنے والے طلبہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی آواز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
Mrunal Thakur’s Birthday: مرنال ٹھاکر کی سالگرہ، ڈینٹسٹ بننے کا دباؤ، کرائم رپورٹر بننے کا خواب، قسمت نے بنایا فلمی ستارہ
تعلیم کے دوران انہیں ایک ٹی وی سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ ابتدا میں ان کے اہلِ خانہ اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے اور چاہتے تھے کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، لیکن مرنال نے انہیں قائل کیا اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے 2012 میں ٹی وی سیریل "مجھ سے کچھ کہتی... یہ خاموشیاں" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ "ارجن" میں بھی نظر آئیں۔ انہیں حقیقی شہرت زی ٹی وی کے مقبول ڈرامے "کمکم بھاگیہ" میں بلبل اروڑا کے کردار سے ملی،
Mannat Renovation: ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں شاہ رخ خان کو سپریم کورٹ سے راحت، کوسٹل ریگولیشن زون منظوری کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس بات سے متاثر نہیں ہوتی کہ کوئی شخص فلمی ستارہ ہے یا نہیں۔ اگر کسی نے متعلقہ قوانین کے مطابق اپنے مکان میں تبدیلی کی اجازت حاصل کی ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول بنیاد نہیں بنتی۔
Aamir Khan-Gauri Spratt Marriage: عامرخان کی تیسری شادی کی جے ڈی یو نے کی حمایت، نتیش رانے کے بیان پرکیا پلٹ وار
جے ڈی یو کے رکن اسمبلی شیام رجک نے کہا کہ عامرخان محب وطن (دیش بھکت) ہیں۔ ان کی فلموں میں بھی حب الوطنی جھلکتی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے عامرخان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پرسوال اٹھایا تھا۔ اب بہارمیں بی جے پی کی اتحادی جماعت نتیش کمارکی جے ڈی یونےعامرخان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں محب وطن (دیش بھکت) قراردیا ہے۔
Tun Tun Birth Anniversary: والدین کے قتل کے بعد رشتہ داروں کے گھر ملازمہ بننے پر مجبور ہوئیں بالی ووڈ کی پہلی ’لیڈی کامیڈین‘، جانئے ’ٹن ٹن‘ کی درد بھری داستان
مشکلات کے باوجود ٹن ٹن نے ہمت نہیں ہاری۔ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ گھنٹوں ریاض کیا کرتی تھیں۔ جوانی میں وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ ممبئی پہنچیں، جہاں ان کی قسمت نے نیا موڑ لیا۔ فلمی دنیا میں انہوں نے بطور گلوکارہ قدم رکھا اور مشہور گیت "افسانہ لکھ رہی ہوں دلِ بے قرار کا" سے اپنی شناخت بنائی۔
Cheque Bounce Case: اداکار راجپال یادو کو دینا ہوگا 7 کروڑ 35 لاکھ جرمانہ، تین ماہ کی سزا برقرار، چیک باؤنس مقدمات میں دہلی ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ، اب بھی کھلا ہے سپریم کورٹ کا راستہ
عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے اور تین ماہ قید اور مجموعی طور پر 7.35 کروڑ روپے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کو سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے دو ماہ کی مہلت بھی دی ہے۔
ساوتھ اوربالی ووڈ اداکار پرکاش راج کو ملی بڑی راحت، بنگلورو کورٹ نے منسوخ کر دیا غیرضمانتی وارنٹ، جانئے پورا معاملہ
ساوتھ سے لے کربالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والے اداکار پرکاش راج کو ووٹر آئی ڈی معاملے میں عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، بنگلورو کورٹ نے پرکاش راج کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔





