Kangana Ranaut: اگر بھگوان شری کرشنا مجھے آشیرواد دیں تو میں لوک سبھا الیکشن لڑوں گی، کیا اداکارہ کنگنا رناوت سیاست میں قسمت آزمائی کریں گی؟
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں فلم 'تیجس' کو لے کر خبروں میں ہیں۔ یہی نہیں وہ اپنے سیاسی بیانات کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب انہوں نے سیاست میں انٹری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
PM Modi praises Film The Vaccine War: باکس آفس پر فلاپ ہوچکی فلم ”دی ویکسین وار“ کی پی ایم مودی نے کی تعریف،ڈائریکٹر ہوئے خوش
ویویک اگنی ہوتری پی ایم مودی سے اپنی فلم کی تعریف سن کر بہت خوش ہیں۔ ہدایت کار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر نے لکھا، 'وزیراعظم نریندر مودی سے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہندوستانی سائنسدانوں، خاص طور پر خواتین سائنسدانوں کے تعاون کو سراہا، جنہوں نے ان کی قیادت میں دیسی ویکسین تیار کیں۔
Owaisi on Razakar Teaser: حیدرآباد پر بنی فلم ”رضاکار” پر ہنگامہ جاری، اسدالدین اویسی نےدیا بڑا بیان
ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کےرکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے فلم رضاکار کے ٹیجر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تصورات پر مبنی فلمیں بن رہی ہیں ، حقیقت پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جارہی ہیں ۔ صرف ہندو-مسلم نفرت پھیلانے کیلئے فلمیں بن رہی ہیں ۔
Parineeti-Raghav Wedding Card Viral: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ ہوا وائرل! جانیں کس دن ہوگا شادی کی تقریب کا منعقد
کپل نے 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ ان کی منگنی کا اہتمام نئی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد راگھو اور پرینیتی کو ادے پور میں شادی کی جگہوں پر جاتے دیکھا گیا تھا۔
Gauahar Khan Angry On Rakhi Sawant: عبایا پہن لینے سے کوئی مسلمان نہیں ہوجاتا،یہ مذہب اسلام کی توہین ہے، راکھی ساونت پر گوہر خان کی سخت تنقید
دراصل گوہر خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سٹوری شیئر کی ہے۔ انہوں نے ایک سٹوری میں پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح قطر میں ایک خیراتی ادارے نے 20 یتیموں کو عمرہ کے لیے بھیجاتھا۔ اس کے ساتھ ہی گوہر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ اسلام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
Slap Akshay Kumar and get Rs 10 lakh, Hindu outfit demands ban on OMG 2 : اکشے کمارکو تھپڑ مارنے اور تھوکنے والے کو 10 لاکھ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان !
یہ فلم امت رائے کی ہدایت کاری میں، اسکولوں میں جنسی تعلیم کے موضوع پر مبنی ہے۔ یہ فلم سماج کے ایک طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔ ایسے میں راشٹریہ ہندو پریشد بھارت نے فلم میں بھگوان شیو کے میسنجر کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کو تھپڑ مارنے یا تھوکنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
Shahid Kapoor : اوٹی ٹی پرشاہد کپور کا جلوہ،’فرضی’ بنی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سریز
ہر اداکار کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ بڑے ستاروں کے کریئر میں بھی ایک مرحلہ ایسا آتا ہے جب ان کی کوئی بھی فلم کام نہیں کرتی۔ تصویر بنانا یہاں بہت ضروری ہے
People in Bollywood pretend like they love you but it’s all fake: بالی ووڈ انڈسٹری میں لوگ آپ سے محبت کا فرضی دم بھرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں:سنی دیول
سنی نے کہا کہ اپنے ابتدائی دنوں میں بھی انہوں نے مختلف فلمسازوں کے ساتھ کام کیا اور کبھی کسی کیمپ کا حصہ نہیں رہے۔ انہوں نے راہل راول، جے پی دتہ جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کیا کیونکہ ان کے کام میں "جذبہ، خلوص اور ایمانداری" ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے، آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور پھر وہ منہ پھیر کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ اس فلم انڈسٹری کی سچائی ہے۔
Nora Fatehi shared Shocking Incident Of Slapping: نورا فتحی کو کس نے مارے تھے تھپڑ اور نوچےتھے سر کے بال، جانئے
نورا نے بتایا کہ ساتھی اداکار میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا۔ تو میں نے اسے تھپڑ مارا۔ اس کے بعد اس نے بھی مجھے تھپڑ مارا۔ میں نے اسے دوبارہ تھپڑ مارا۔ اس کے بعد اس نے میرے بال کھینچ لیے۔ میں نے بھی اس کے بال پکڑ لیے۔ اس وقت بہت لڑائی ہوئی تھی۔ ایک گندی لڑائی ہوئی تھی۔
Tabla player Ustad Zakir Hussain: طبلے کے بغیر اپنے وجود کا تصور بھی نہیں کر سکتے: ذاکر حسین
کرکٹ سے موسیقی کا موازنہ کرتے ہوئے حسین نے کہا کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ایک "خوشگوار مقام" پر ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے کیونکہ کئی نوجوان موسیقار اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔