Bharat Express

BJP

Delhi Lok Sabha Elections 2024: دہلی میں 25 مئی کو ہونے جا رہے لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے کانگریس کے بڑے لیڈران نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پریشان اور مایوس کانگریس کو وزیراعظم مودی کے آنسو اچھے لگتے ہیں۔ غریبی نہیں دیکھنے والے میرے آنسو کو نہیں سمجھ سکتے۔ میں غریب کی زندگی جی کرآیا ہوں۔ مودی موج نہیں مشن کے لئے آیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ آج لوگ بڑے مسائل سے جوجھ رہے ہیں لیکن ان پر بات نہیں کی جارہی ہے۔ وہ G-20، پاکستان اور چین اور بڑے بڑے واقعات کی بات کرتے ہیں، لیکن آپ کی جدوجہد کی بات نہیں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی برج بھوشن سنگھ سے قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پر امیدوار سے متعلق فون پربات ہوئی ہے، جس میں برج بھوشن سنگھ نے اس بات پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

روپالی گانگولی نے اب بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ کے اس بڑے قدم کے بعد اب ان کا موازنہ اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔ اسمرتی بھی روپالی گانگولی کی طرح ٹی وی انڈسٹری کا ایک اہم نام ہوا کرتی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 66.14 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں 66.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ورون گاندھی کے گاندھی خاندان کی روایتی سیٹ رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا کہ…

کرناٹک کے ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ اس موضوع پر اپوزیشن بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ کرناٹک میں خواتین کے ساتھ ہوئے گھناؤنے جرم پر بھی وزیراعظم مودی نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

کانفرنس کے منتظمین اجے ترپاٹھی "مُنا"، ریاستی صدر صنعت کسان ویاپر منڈل اور سناتن مہاسبھا انڈیا کے صدر ڈاکٹر پروین واجپائی تھے۔ پروگرام کو ترتیب دینے میں رام روپ (پپو یادو)، نیلیما ترپاٹھی وغیرہ شامل تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اور اتحادی پارٹیاں 100 سیٹوں سے آگے نکل چکی ہیں۔