Bharat Express DD Free Dish

BJP

انھوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے اس انتباہ کو بھی یاد دلایا کہ اگر سماجی اور اقتصادی انصاف نہ ہو تو سیاسی جمہوریت صرف دکھاوے کی جمہوریت ہوگی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے خلاف الزامات قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں اور اس سے پارٹی، اس کے اراکین اور اس کے عہدیداروں کی شبیہ متاثر ہوتی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ پی ایم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

آپریشن سندورپربحث کے دوران پارلیمنٹ میں ایک لمحہ ایسا آیا، جب جے پی نڈا کو معافی مانگنی پڑی۔ سینئر رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے بولنے کے بعد جے پی نڈا بولنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ وہ وزیراعظم مودی کے لئے کھڑگے کے استعمال کردہ الفاظ پرسوال اٹھا رہے تھے۔ پھر انہوں نے ایسی بات کہہ دی، جس سے ایوان میں ہنگامہ مچ ہوگیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران ایک شاندار روڈ شو کیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ تریچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گنگائی کونڈا چولاپورم پہنچے، جہاں انہوں نے چولا گنگم جھیل کے خشک تالاب پر بنائے گئے خصوصی ہیلی پیڈ پر لینڈ کیا۔

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے مختلف ریاستوں میں پھیلے کئی مسائل کو حل کیا ہے۔ اگلے پانچ سے دس سال ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے نہایت اہم ہوں گے۔

سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ میں 2004 سے سیاست کر رہا ہوں۔ جب میں اپنا جائزہ لیتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں میں نے اچھا کام کیا ہے اور کہیں مجھ میں کمی ہے، چاہے یہ قبائلیوں، دلتوں اور اقلیتوں کے بارے میں ہو، مجھے اچھے نمبر ملنے چاہیے۔

ڈاکٹر سنگھ نے بی جے پی حکومت کی اُن کاوشوں کی تعریف کی جو بھارت کی ثقافتی جڑوں کو دوبارہ زندہ کر رہی ہیں

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس جمعرات کودہلی کے ہریانہ بھون میں ہورہا ہے، جس میں آرایس ایس اوربی جے پی کے سینئرلیڈربھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ملک بھرکے اماموں کے درمیان اتحاد اورتعاون کوفروغ دینا، مذہبی اورسماجی مسائل پررہنمائی فراہم کرنا اوربین المذاہب مکالمے کو تقویت دینا ہے۔ اس میٹنگ میں سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کی بھی شرکت متوقع ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے الیکشن کمیشن پربی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے اورعوام کی رائے جاننے کی بات کہی ہے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدرجمال صدیقی کا کہنا ہے کہ یا تومسجد کے امام مولانا محب اللہ ندوی عوام سے معافی مانگیں اوراپنی غلطی کا اعتراف کریں، ورنہ جمعہ کے روز 25 جولائی کوبعد نمازجمعہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے لیڈران کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔