Bharat Express

BJP

سابق وزیر اور کانگریس لیڈر دیپک سکسینہ جو کمل ناتھ کے بہت قریب ہیں، نے کہا، 'اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کمل ناتھ کانگریس میں خود کو بے بس اور ذلیل محسوس کر رہے تھے۔'

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر زوردار بحث چل رہی ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا۔ کمل ناتھ کو گاندھی خاندان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی کے بھارت منڈپم میں بی جے پی کی دو روزہ قومی کونسل کی میٹنگ کے دوران خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی، امیت شاہ اور جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری بی جے پی کے قومی کنونشن میں پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی صدر جے پی نڈا اور ملک بھر سے بی جے پی لیڈروں نے شرکت کی۔ اس دو روزہ اجلاس میں پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی تیاریوں کو بھی تیز کرے گی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، 'ہم نے 4000 کلومیٹر کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کی۔ یاترا کے دوران کسانوں، مزدوروں، چھوٹے تاجروں اور خواتین سے ملاقاتیں کی گئیں۔ ان سب نے مجھ سے ملاقات کی اور اپنا درد بیان کیا۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے سماجوادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے نصف درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ کانگریس نے بھگوان رام کی توہین کی ہے اور کانگریس میں ایسے لوگ ہیں، جن کو اس سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ انہیں موقع ملنا چاہئے۔

نیلیش رانے اور بھاسکر جادھو کے حامیوں کے درمیان تصادم کو قابوکرنے  کے لیے پولیس فورس بھی بھیجی گئی۔ دونوں پارٹیوں  کے حامیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے ایک بیان نے سیاسی ہلچل کو بڑھا دیا ہے۔

شرما نے کہا، 'اگر کسی کو بی جے پی قیادت اور اس کی پالیسیوں پر بھروسہ ہے تو ایسے لوگوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ ہم نے کانگریس کے ان لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں ۔جو یہ مانتے ہیں کہ ان کی پارٹی نے رام مندر پران پرتشتھا تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔