Bharat Express DD Free Dish

BJP government

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں انتخابی ریلی کے دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہی یہ طے کر دیا ہے کہ لالو پرساد یادو اور راہل گاندھی کی پارٹیوں کا صفایا یقینی ہے۔ انہوں نے جموئی میں عوامی جوش دیکھ کر کہا کہ ’’11 نومبر کو ای وی ایم کا بٹن اتنی تیز دباؤ، کرنٹ اٹلی تک لگے‘‘ ۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں تنظیمیں اگرچہ آج ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منارہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے دفاتر، شاکھاؤں میں اس قومی گیت کو جگہ نہیں دی۔

کانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکانت شکلا کو محکمہ داخلہ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں معطل کر دیا ہے۔ ویجیلنس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ’’ابھرتی ہوئی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کانفرنس‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے آر ڈی آئی اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد بھارت کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں مہا گٹھ بندھن پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اسے ’مہا ٹھگ بندھن‘ قرار دیا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اس اتحاد میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی واضح پالیسی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 14 نومبر کو کانگریس اور آر جے ڈی دونوں کا ’’سُپڑا صاف‘‘ ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالا اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر اہلِ ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں اور ریاست کی ترقی، خوشحالی و اتحاد کے لیے دعا کی۔

کلدیپ کمار نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی دواؤں کی شدید کمی ہے اور مریضوں کو جن اوشدھی کیندروں پر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جان بوجھ کر یہ دکانیں اسپتالوں کے باہر کھلوا رکھی ہیں تاکہ غریب مریضوں سے پیسے وصول کیے جا سکیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس بلیو اکانومی کی ترقی کے لیے ایک بلند عزم اور جامع وژن ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ یہ ملک سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں مقام بن چکا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی گہما گہمی تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے مہاگٹھ بندھن پر زبردست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی آندھی چل رہی ہے، جس میں سب مہاگٹھ بندھن اُڑ جائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ناگالینڈ کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ متاثرہ افراد کے لیے 20 کروڑ روپے کی امداد منظور کر دی ہے۔ یہ رقم مالی سال 2025–26 کے لیے ریاستی آفات سے نمٹنے کے فنڈ کے مرکزی حصے کی دوسری قسط کے طور پر پیشگی جاری کی گئی ہے۔