Bharat Express

BJP Alliance Meeting

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، لیکن بی جے پی نے یہاں 8 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے سے 7 اور سماجوادی پارٹی سے 2 امیدواروں کا راجیہ سبھا رکن بننا طے ہے، ساری لڑائی ایک سیٹ کولے کرہے، اسی ایک سیٹ کے لئے دونوں پارٹیوں نے ساری طاقت جھونک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہ بی جے پی 370 سیٹیں جیت لے گی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 400 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی، سوامی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی جیتے گی۔ اس کے پچھلے انتخابی نتائج سے زیادہ بہتر پوزیشن اس بار ہوگی، کیونکہ پہلی بار ہندو اپنی شناخت پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔ اپوزیشن میں ہم نے اس وقت کی حکومتوں کے گھوٹالے سامنے لائے لیکن عوام کے مینڈیٹ کی کبھی توہین نہیں کی۔ ہم نے حکمرانوں کے خلاف کبھی بیرونی طاقتوں کی مدد نہیں لی۔