Bihar to get its first nuclear power plant: بہار کو ملنے جارہا ہے پہلا ایٹمی پلانٹ، مرکزی حکومت نے دی منظوری،نیوکلیئر انرجی مشن کے تحت بہار کو ملا بڑا تحفہ
مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت کا ہدف ہر ریاست میں کم از کم ایک ایٹمی بجلی گھر قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ جیسے جیسے ملک کی ترقی کی شرح بڑھتی ہے۔
PM Modi In Siwan: بہار کو ملی 6,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات، پی ایم مودی نے ’پنجہ‘ اور ’لالٹین‘ کو بنایا تنقید کا نشانہ
وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ آج جب بہار تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، جنگل راج لانے والے دوبارہ موقع کی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے پرانے کارناموں کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور ترقی کے اس سفر کو رکنے نہیں دینا ہے۔
PM Modi Bihar Visit: پی ایم مودی نے بہار کو دی 28 پروجیکٹوں کی سوغات، کھلی گاڑی پر سی ایم نتیش کے ساتھ اسٹیج تک پہنچے
پی ایم مودی کھلی گاڑی پر سوار ہوکر لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی گاڑی میں موجود تھے۔ اس دوران پی ایم مودی پر پھولوں کی بارش ہوتی رہی اور وہاں موجود لوگ مودی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کرتے رہے۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
Two youths shot dead in Patna: پٹنہ میں دو نوجوانوں کا گولی مار کر قتل، پولیس کو سڑک کے کنارے ملیں لاشیں
پیر کے روز عالم گنج کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک خاندان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں ایک ریٹائرڈ نرس اور اس کی بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ خاندان کا ہیڈ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس فی الحال اس معاملے میں مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
Man arrested for threatening to kill PM Modi: پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا بھاگلپور سے گرفتار، این آئی اے کی جانچ میں بڑا انکشاف
پولیس نے منٹو چودھری کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے لیے منٹو کو گرفتار کرنا ضروری تھا کیونکہ جس موبائل فون نمبر سے سمیر رنجن نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی وہ منٹو چودھری کا تھا۔ اس کے بعد جب پولیس منٹو چودھری کے پاس پہنچی تو اس نے بھی پوچھ گچھ کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔
PM Modi Sikkim Visit: سکّم کے 50 سالہ جش میں شریک ہوں گے وزیر اعظم مودی، یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کریں گے جاری
وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو سکّم کے دورے پر ہوں گے۔ یہاں وہ ریاست کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
PM Modi to visit Gangtok: پی ایم مودی سکم، بنگال، بہار اور یوپی کو دیں گے سوغات، 29 اور 30 مئی کو کریں گے دورہ
وزیر اعظم مودی 30 مئی کی صبح تقریباً 11 بجے بہار کے کراکٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اورملک کو وقف کریں گے۔ وہ یہاں ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
PM Modi: ’’جو کھیلتا ہے وہی کھلاتا ہے‘‘، وزیر اعظم مودی نے ’من کی بات‘ میں کی بہار میں منعقدہ ’کھیلو انڈیا‘ کی کامیابی کی تعریف
’’من کی بات‘‘ کے 122 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلو انڈیا گیمز کے جوش و خروش اور نوجوان صلاحیتوں کی کامیابیوں کو ہم وطنوں کے ساتھ شیئر کیا۔
Bihar Politics: پرشانت کشور کو نہیں جانے دیا گیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی گاؤں، انتظامیہ نے کہا-پہلے سے نہیں لی تھی اجازت
جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کو اتوار کے روز انتظامیہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
PM Modi Bihar Visit: اس مہینے کے آخر میں بہار کا دورہ کریں گے وزیر اعظم مودی، بہار کے بی جے پی صدر نے کیا تاریخ کا اعلان
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بہار کا دورہ کیا تھا۔ تاہم آپریشن سندور کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ بہار ہے۔





