Bihar Heatwave: بہار میں شدید گرمی کا ستم جاری، اسکول بند رکھنے کا مطالبہ
بہار میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر بدستور تباہی مچا رہی ہے۔ اتوار کے روز بکسر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ریاست کے بیشتر اضلاع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔
Please avoid ordering during peak afternoon: برائے مہربانی دوپہر کے وقت کھانا آرڈر نہ کریں، زوماٹو نے اپنے کسٹمر سے کی جذباتی اپیل
زوماٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ براہ کرم دوپہر میں آرڈر نہ کریں۔ جب دوپہر کو آرڈر آتا ہے، ڈیلیوری پارٹنر کو آرڈر کی فراہمی کے لیے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سال گرمی نے کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہے۔
Heatwave: پی ایم مودی نے ملک میں جاری گرمی کی لہر کی صورتحال اور مانسون کی تیاریوں کا لیا جائزہ، آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کی دی ہدایت
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب مشقیں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ اسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کا فائر آڈٹ اور الیکٹریکل سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔
Heatwave Death Toll in India: ملک میں شدید گرمی کا قہر، یوپی اور راجستھان میں 5 ، بہار میں 12 اور ناگپور میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی موت، جانیے دیگر ریاستوں کی صورتحال
نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یکم مارچ سے بھارت میں گرمی سے متعلق 60 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
Bihar School Shuts Down Due To Heat Wave: بہار میں خطرناک گرمی کو دیکھتے ہوئے نتیش کمار نے 8 جون تک اسکولوں کو بند کرنے کا کیا اعلان،طلبا اور والدین کو راحت
اس موسم گرما میں سکول کے بچوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔ بدھ کو بہار کے دو اضلاع سے چونکا دینے والی تصویریں سامنے آئیں۔ شیخ پورہ اور بیگوسرائے میں اسکولوں کے اندر بچوں کی صحت بگڑ گئی۔ یہاں کے مناظر نے لوگوں کو پریشان کیا اور حکومت پر سوال اٹھائے کہ اتنی گرمی میں اسکول کیوں بند نہیں کیے گئے؟
Bihar Heatwave: ‘‘وزیراعلیٰ اتنے کمزور ہیں کہ اسکول ٹائمنگ کے متعلق بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا… صرف نوکر شاہی ہے…’’ نتیش کمار پر تیجسوی یادو کا بڑا زبانی حملہ
بہار بھی شدید گرمی کی زد میں ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں پارہ 44 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ یہاں مختلف مقامات پر اسکولوں میں کئی طلباء کے بے ہوش ہونے کی خبر ہے۔