Giriraj singh namak haram vote controversy: ’نمک حراموں کے ووٹ نہیں چاہیے‘ والے بیان پر گھرےگریراج سنگھ، جانیں کیا دی انہوں نے صفائی ؟
الیکشن مہم کے دوران گریراج سنگھ کے متنازع بیان پر سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے انہیں ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیا۔
Bihar Election 2025: عظیم اتحاد میں تعطل کا ذمہ دارکون ہے؟ دیپانکر بھٹاچاریہ نے صورتحال کو کیاواضح ، آرجے ڈی، کانگریس، بائیں بازو یا ساہنی
دیپانکر بھٹاچاریہ نے یہ بھی کہا کہ جہاں سیٹوں کی تقسیم کے عمل میں وقت لگا ہے، انتخابات کے وقت آل انڈیا الائنس کا اتحاد اور بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کا عمل مکمل ہو جائے گا
Bihar Election 2025: بہار میں پی ایم مودی کی ریلیوں کا اعلان، سمستی پور سے انتخابی مہم کا کریں گے آغاز
بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کی ریلیاں بہار میں این ڈی اے کی انتخابی مہم میں نئی توانائی ڈالیں گی۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ سمستی پور سے شروع کرنا ایک حکمت عملی ہے، کیونکہ یہ خطہ نہ صرف سماجوادی سیاست کی سرزمین رہا ہے بلکہ شمالی بہار کی سیاست پر بھی اس کا خاصا اثر ہے۔
Bihar Election 2025: مہاگٹھ بندھن میں دراڑ! آر جے ڈی–کانگریس میں نشستوں کی تقسیم پر کھینچا تانی، جے ایم ایم نے بھی چھوڑا ساتھ
اطلاعات کے مطابق، کانگریس ہائی کمان نے بہار کانگریس کو پوری چھوٹ دے دی ہے۔ آر جے ڈی کے رویے سے ناراض کانگریس کے لیڈران نے راہل گاندھی کو پوری صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس ہائی کمان نے براہِ راست مداخلت کیے بغیر بہار کانگریس کے لیڈران کو پوری چھوٹ دے دی ہےتاکہ وہ اپنی حکمت عملی خود طے کریں۔
Prashant Kishore Opinion Poll On Bihar Election 2025 : پرشانت کشور نے دیا بہار اسمبلی الیکشن کا اوپینین پول؟ تمام دعووں میں جن سوراج کو بھول گئے، جانیے کس کو دی کتنی سیٹ؟
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی ووٹنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ اس درمیان جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے انتخابی نتائج کو لے کر اپنا اوپینین پول دیا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ انہوں نے کس پارٹی کو کتنی سیٹیں دی ہیں۔
Bihar election 2025: بی جے پی کے لیے وقار کی جنگ بنی رامگڑھ کی سیٹ، راجپوت ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ، جن سُراج کی انٹری سے مشکلات میں اضافہ
رامگڑھ اسمبلی حلقے میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ راجپوت ووٹر ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار اشوک کمار سنگھ خود راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، وہیں آر جے ڈی کے اجیت سنگھ بھی راجپوت ہیں۔ یہی بات بی جے پی کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے کہ کہیں راجپوت ووٹروں کی تقسیم کی وجہ سے اشوک کمار سنگھ کا معاملہ بگڑ نہ جائے۔
Bihar election 2025: لمبی کشمکش کے بعد کانگریس نے 48 امیدواروں کی جاری کی دوسری فہرست ، بکرم سیٹ سے انل کمار سنگھ کو بنایا امیدوار
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حوالے سے کانگریس نے دیر رات اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے اپنے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بکرم سیٹ سے کانگریس نے انل کمار سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔
BJP star campaigners list : بی جے پی نے اسٹار کمپینرز کی لسٹ جاری کی، وزیر اعظم مودی سمیت 40 لیڈروں کے نام بھی شامل
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اسٹار کمپینرز کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 40 لیڈروں کو انتخابی مہم کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ جانئے اور کن کن لیڈروں کو یہ ذمہ داری ملی ہے؟
Bihar Assembly Election 2025 : جن سوراج پارٹی نے سمراٹ چودھری کے خلاف ڈاکٹر سنتوش سنگھ کو دیا ٹکٹ
بہار اسمبلی انتخابات کو لیکر سبھی پارٹیاں اب اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں بھیج رہی ہیں۔ اسی درمیان جن سوراج پارٹی نے تاراپور اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر سنتوش سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، بی جے پی نے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری کو تارا پور سے میدان میں اتارا ہے۔
Bihar Election 2025: جے ڈی یو کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں – چراغ پاسوان، جانئے کون کہاں سے لڑے گا الیکشن ؟
چراغ پاسوان کی پارٹی، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔ ایل جے پی رام ولاس بدھ 15 اکتوبر کو دوپہر 2:00 بجے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست اور شام 5:00 بجے اپنی دوسری فہرست جاری کرے گی۔ چراغ پاسوان …





