بہار کے دور دراز مغرب میں واقع کیمور ضلع کا رامگڑھ اسمبلی حلقہ جغرافیائی، سماجی اور سیاسی لحاظ سے ایک اہم علاقہ ہے۔ رامگڑھ اسمبلی کی سرحد پر بہنے والی دریائے کرمناشا اسے اتر پردیش کے چندولی ضلع سے جدا کرتی ہے۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے تاریخی گرینڈ ٹرنک سڑک یوپی سے بہار میں داخل ہوتی ہے۔ پچھلے تین اسمبلی انتخابات میں سے دو بار اس سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ سامنا کرنا پڑا تھا۔
جن سُراج کی انٹری اور ووٹوں کا بٹوارہ
2015 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اشوک کمار سنگھ نے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن 2020 کے انتخابات میں انہیں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ سے شکست کا 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سدھاکر سنگھ بکسّر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ جس کے بعد ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر اشوک کمار سنگھ نے جیت حاصل کی، لیکن اس بار معاملہ پیچیدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اس کی بڑی وجہ ہے جن سُراج کی انٹری اور ووٹوں کا بٹوارہ۔
کون کون ہے میدان میں؟
بی جے پی نے 2025 کے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے ایک بار پھر اشوک کمار سنگھ پر بھروسہ کیا ہے۔ وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ آر جے ڈی ایک بار پھر اجیت سنگھ کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ بی ایس پی سے امبیکا یادو کے انتخاب لڑنے کے امکانات ہیں۔ امبیکا یادو پہلے آر جے ڈی کے نشان پر یہاں سے انتخابات جیت چکے ہیں، لیکن اب وہ بہوجن سماج پارٹی کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے امیدوار امبیکا سنگھ یادو کو صرف 189 ووٹوں سے سدھاکر سنگھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ 2015 میں ان کو بی جے پی کے اشوک کمار سنگھ سے 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست ملی تھی۔
رامگڑھ میں انتخابات کب ہوں گے؟
بہار کی کل 243 اسمبلی سیٹوں پر دو مراحل میں، 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 14 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جب کہ دوسرے مرحلے میں 122 سیٹوں پر۔ رامگڑھ اسمبلی سیٹ پر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
