Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election

آر جے ڈی-کانگریس اتحاد نے ریاست میں 9 جولائی کو سی پی آئی-ایم ایل کے احتجاج کو بھی اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمشنر نے نوجوانوں کی ووٹر رجسٹریشن کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کیا۔ بہار میں 18-19 سال کی عمر کے نوجوانوں کی تخمینہ تعداد تقریباً 64 لاکھ ہے، جبکہ فی الحال صرف 8,08,857 رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نوجوانوں کی رجسٹریشن کو بڑھانے کی کوششیں تیز کریں۔

اگر پوری کہانی کو سمجھا جائے تو چدمبرم نے کہا کہ اگر آپ کو بی جے پی سے مقابلہ کرنا ہے تو تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر میں کسی جماعت کو تنظیم کے طور پر اتنا مضبوط نہیں دیکھا۔ یہ ایک مشینری کے طور پر کام کر رہی ہے۔

اس جلسہ عام کے ذریعے تیجسوی یادو اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور اسکیموں کو ان برادریوں کے سامنے پیش کریں گے۔ وہ ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ آر جے ڈی ہی ان کی حقیقی خیر خواہ ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ آج شراب بندی قانون کی وجہ سے سب سے زیادہ ظلم پاسی برادری کو ہوا ہے۔ کئی لوگوں نے اس بارے میں شکایت بھی کی ہے۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کا آبائی پیشہ بند کر دیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں پاسی برادری کی آبادی ایک فیصد ہے اور پاسی برادری کے 76 فیصد لوگ بے زمین ہیں۔

فضل المبین  نے اپنے تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے  کہا کہ کیا اب حکومت کے خلاف بولنا جرم بن گیا ہے؟ یہ واقعہ بہار میں جمہوریت کی حالت پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔ ہم امارت شرعیہ اور دیگر مسلم تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں اور وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ای سی آئی کی ایک کانفرنس کے دوران ، چیف الیکشن کمشنر  گیانیش کمار نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ای آر اوز کو ہدایت دی تھی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کریں۔

مہاگٹھ بندھن حکومت کے بارے میں آر جے ڈی لگاتار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت میں جب  17 ماہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ تھے، تب پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دیا گیا، ذات پات کی مردم شماری کرائی گئی اور اسی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھایا گیا۔

انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ شروع کی جائے گی جس میں بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ملیں گے۔

 کشن گنج میں جلسہ کے دوران سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اگرمسلمانوں نے نتیش کمارکوووٹ نہیں دیا تووہ غدارکہلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے تیرکا بٹن دبایا تووہ گنہگارہوسکتے ہیں، لیکن غدارنہیں۔