Bharat Express

Bibhav Kumar

ویبھو کمار کو تیس ہزاری کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ویبھو کمار کی ضمانت کی عرضی پر یکم جولائی کو ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔

اس سے قبل تیس ہزاری کورٹ نے ویبھو کمارکی کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جس کے خلاف ویبھو کمار نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔دہلی پولیس نے 18 مئی کو ویبھو کمارکی کو گرفتار کیا تھا۔

سواتی مالیوال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ویبھو کمار نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کی سماعت 14 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

تیس ہزاری کورٹ میں آج عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے مارپیٹ معاملے میں ویبھو کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے اسے خارج کردیا۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کوان کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں مار پیٹ ہوئی۔ انہوں نے مارپیٹ کا الزام ویبھوکمارپرلگایا ہے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق ہم نے اہل خانہ اور وکیل کو وبھو کمار سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ وبھو کمار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حراست یا پولیس حراست دونوں ہی ملزم کی آزادی کو متاثر کرتے ہیں۔

دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میں وزیراعلیٰ سے ملنے گئی تھی اور میرے ساتھ مارپیٹ کی گئی، اس وقت اروند کیجریوال گھر میں موجود تھے۔

دہلی پولیس نے ویبھو کمار کو سی ایم کیجریوال کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں سول لائنز تھانے لے جایا گیا ہے۔ ویبھو کمار کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا کے ذریعے ایف آئی آر کی معلومات ملی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے پر سواتی مالی وال نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی ٹیم جمعرات کی رات ویبھو کمار کو حراست میں لینے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔ اس دوران وہ گھر پر نہیں ملے  لیکن ان کی اہلیہ وہاں موجود تھیں۔ ان سے ویبھو کمار کے مقام کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔