Home Minister Amit Shah: نکسلواد ختم، اب نشہ سے پاک بھارت کا ہدف، وزیر داخلہ امت شاہ نے بھوپال میں مدھیہ پردیش کے لیے رکھا بڑا ٹارگٹ
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا، مدھیہ پردیش کے عوام سے 31 دسمبر 2029 تک ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم کرنے کی اپیل-
Amit Shah to Inaugurate Dairy Plant in Bhopal: وزیرداخلہ امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں 16.80 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ڈیری پلانٹ کا کریں گے افتتاح
بیان کے مطابق پلانٹ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 16.80 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس میں حکومت ہند کی جانب سے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ اور بھوپال کوآپریٹو ملک یونین کی جانب سے 10.80 کروڑ روپے کی شراکت شامل ہے۔
?Why are sugar prices rising: چینی اچانک کیوں ہو رہی ہے مہنگی؟، اس کا عام آدمی پر کیا پڑے گا اثر؟
چینی کی قیمت بڑھنے کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پٹرول میں ایتھنول ملانے کے لیے چینی کو ایتھنول کی پیداوار کی جانب موڑنے سے بازار میں چینی کی دستیابی کم ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ تاہم وزارت خوراک و امور صارفین نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں اس دعوے کو مسترد کردیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا تعلق ایتھنول سے نہیں بلکہ کم گھریلو پیداوار،
Mandla ambulance death: منڈلا میں 108 ایمبولینس سروس پر سنگین سوالات، آکسیجن ختم ہونے سے نوجوان کی موت، محکمۂ صحت نے ذمہ داری بھوپال پر ڈالی
متوفی کے والد کا الزام ہے کہ کال کرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایمبولینس گاؤں پہنچی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کے عملے نے ابتدا میں ڈاکٹر کی ہدایت نہ ہونے کا جواز پیش کرتے ہوئے مریض کو آکسیجن دینے سے انکار کر دیا۔ بعد میں جب اجیت کو بمہنی کے صحت مرکز لے جایا گیا تو ڈاکٹروں کی ہدایت پر آکسیجن شروع کی گئی، لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہو چکی تھی۔ا
Twisha Sharma Case: ایمس نے ٹویشا شرما قتل معاملے میں سی بی آئی کو 11 صفحات پرمشتمل فرانزک رپورٹ سونپ دی
ٹوشا یشرما، جو ایک ماڈل اور اداکارہ تھیں، رواں برس 12 مئی کو مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنے سسرال کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ ان کے جسم پر متعدد چوٹوں کے نشانات ملنے کے بعد معاملہ مشتبہ بن گیا تھا اور موت کی وجوہات پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
Poet Bashir Badr Passes Away: معروف شاعر اور پدم شری بشیر بدر کا بھوپال میں انتقال، 91 برس کی عمر میں لی آخری سانس
بشیر بدر طویل عرصے سے ڈیمنشیا بیماری میں مبتلا تھے، جس کے باعث ان کی یادداشت متاثر ہو چکی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر ہو گئے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی صحت مسلسل گرتی جا رہی تھی۔
Twisha Sharma Death Case: اداکارہ ٹویشا شرما موت کیس میں بڑا اپڈیٹ، مفرور شوہر سمرتھ سنگھ سرینڈر کے لیے جبل پور کورٹ پہنچا
ٹویشا شرما کی پراسرار موت کے بعد سے سمرتھ سنگھ مسلسل فرار چل رہا تھا۔ پولیس گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھی۔ بھوپال پولیس نے اس کی گرفتاری پر 30 ہزار روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمرتھ 12 مئی کو ٹویشا کی موت کے بعد سے لاپتہ تھا اور اس کے خلاف کئی سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔
Severe Heatwave in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے 37 اضلاع میں شدید لو کا الرٹ، کھجوراہو میں درجہ حرارت 47.4 ڈگری تک پہنچا، جانئے آپ کے علاقے کی کیا ہے صورتحال
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال درجہ حرارت میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری موسمی اپ ڈیٹس پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ شدید گرمی کے اس دور میں اپنی حفاظت یقینی بنا سکیں۔
Man carrying explosives on motorcycle killed in blast: موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا دھماکہ خیز مواد، ہو گیا بلاسٹ، ایک شخص کی موت، مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کا واقعہ
پولیس اور فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ موت کی اطلاع اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جبکہ آئندہ قانونی کارروائی فارنسک نتائج پر منحصر ہوگی۔
Indian Railways’ major plan: بھارتی ریلوے کی بڑی تیاری، اگلے پانچ برسوں میں دہلی، ممبئی، چنئی سمیت 48 اسٹیشنوں کی صلاحیت ہوگی دگنی
ٹرمینل کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے دوران، ٹرمینل کے آس پاس کے اسٹیشنوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ مجموعی صلاحیت میں توازن برقرار رہے۔ مثال کے طور پر پونے کے معاملے میں، پونے اسٹیشن پر پلیٹ فارم اور اسٹیبلنگ لائنوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہڈپسر، کھڈکی اور آلندی میں بھی صلاحیت بڑھانے پر غور کیا گیا ہے۔





