Bharat Express DD Free Dish

Bharat Mandapam

مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز نئی دہلی میں ہوگیا۔ پانچ روزہ اس عالمی کانفرنس میں پہلے ہی دن 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت، 60 وزراء و نائب وزراء اور 500 سے زیادہ عالمی اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اس سمٹ کی عالمی اہمیت واضح ہوگئی ہے۔

نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں آج شام ’انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026‘ کا باوقار افتتاح عمل میں آیا۔ وزیر اعظم مودی نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا اور بعد ازاں اسٹارٹ اپس کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ میگا ایونٹ 16 سے 20 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس کے ساتھ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔

عالمی سربراہی اجلاس آج شام پانچ بجے دہلی کے معروف کنونشن سینٹر بھارت منڈپم میں باقاعدہ طور پر شروع ہوگا اور 16 سے 20 فروری تک جاری رہے گا۔ اسے کسی بھی ترقی پذیر ملک میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی مصنوعی ذہانت سربراہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت اور عرب ممالک کے درمیان عوامی سطح پر موجود مضبوط اور تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم اس تقریب میں نہ صرف خطاب کریں گے بلکہ ان نوجوانوں کے تجربات بھی سنیں گے جنہوں نے صفر سے شروعات کر کے کامیابی کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھارتی نوجوانوں کی ’کین ڈو اسپرٹ‘ اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت کا جشن ہے۔

انہوں نے نوجوان انوویٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 10 سالہ سفر محض کسی سرکاری اسکیم کی کامیابی کی کہانی نہیں ہے، بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں کے حقیقت میں بدلنے کی داستان ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہر اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس نے نئے خواب دیکھنے کی ہمت کی اور انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کی۔

بھارت کی ترقی کے سفر میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کی ایک بڑی پہل کے تحت دہلی کے ’بھارت منڈپم‘ میں ’وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ (وی بی وائی ایل ڈی 2026) کا دوسرا ایڈیشن جاری ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ امورِ نوجوانان مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں کر رہا ہے۔

عالمی کتاب میلہ 2026 کا موضوع “بھارتی فوجی تاریخ: شجاعت اور بصیرت” رکھا گیا ہے۔ اس تھیم کے تحت بھارتی فوج کی بہادری، قربانی اور تاریخی کارناموں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ایک خصوصی پویلین میں 500 سے زائد کتابیں، پوسٹرز، دستاویزی فلمیں اور انسٹالیشنز پیش کی جائیں گی

ویر بال دیوس کے تحت ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں بہادری کے قصے سنانا، شاعری کی محفلیں، پوسٹر سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں اسکولوں، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز،

پی ایم او نے بتایا کہ 9 جنوری 2022 کو سری گرو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے موقع پر وزیراعظم نے 26 دسمبر کو ’ویر بال دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، تاکہ صاحبزادوں کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے، جن کی بے مثال قربانی نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتی آ رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم قومی بال پرسکار کے فاتحین بھی موجود ہوں گے۔