Bharat Express

Bharat Mandapam

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو نئی دہلی پہنچے۔18ویں جی 20 سربراہی اجلاس 9-10 ستمبر کو جدید ترین بھارت منڈپم میں منعقد ہونا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کا پرجوش استقبال کیا گیا،

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی کور امیج کو تبدیل کیاہےقومی دارالحکومت میں جی20سربراہی اجلاس کے بھارت منڈپم کےدروازے کے سامنے نٹراج مجسمہ کی تصویر کو پی ایم مودی نے اپنے ایکس کا کور فوٹو بنایا ہے۔

اس سمٹ میں ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے جس میں مہمانوں کو 2014 سے ہندوستان کی ڈیجیٹل کامیابیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

پی ایم مودی نے کہا، "بھارت منڈپم میں عظیم نٹراج کا مجسمہ ہماری بھرپور تاریخ اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو زندہ کرتا ہے۔ جیسا کہ دنیا جی۔20 سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوگی، یہ ہندوستان کی قدیم فن کاری اور روایات کی گواہی دے گی۔

بھارت منڈپم میں آرائشی اشیاء ہندوستان کے مشہور فنکاروں نے بنائی ہیں۔ جس میں ہاتھ سے بنا ہوا قالین بچھایا گیا ہے جس کی خوبصورتی منڈپم کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ G-20 سربراہی اجلاس کے بعد منڈپم کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔