نئی دہلی:آج بھارت کی نوجوان طاقت اور اختراعی صلاحیت کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اہم اور دوراندیش پہل ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ نے اپنے 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ’قومی اسٹارٹ اپ ڈے‘ کے تحت دہلی کے معزز بھارت منڈپم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں وزیر اعظم مودی خود شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وہ ملک کے سرکردہ صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ بانیوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے اور کامیابی کے اس سفر کا جشن منائیں گے۔وزیر اعظم اس تقریب میں نہ صرف خطاب کریں گے بلکہ ان نوجوانوں کے تجربات بھی سنیں گے جنہوں نے صفر سے شروعات کر کے کامیابی کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھارتی نوجوانوں کی ’کین ڈو اسپرٹ‘ اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت کا جشن ہے۔ 16 جنوری 2016 کو شروع کی گئی اس پہل کا مقصد بھارت کو ’نوکری مانگنے والے‘ ملک سے ’نوکری دینے والے‘ ملک میں تبدیل کرنا تھا، جو آج حقیقت بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
#WATCH | Bharat Mandapam, Delhi | Prime Minister Narendra Modi says, “Today, we are all gathered here on a very special occasion. On this National Startup Day, with this group of startup founders and innovators, I see before me the future of a new and developing India…”… https://t.co/Odiah5BeMe pic.twitter.com/CRfc7UAlsu
— ANI (@ANI) January 16, 2026
4 سے 120 یونیکارن، 2 لاکھ اسٹارٹ اپس کا سنگ میل
گزشتہ ایک دہائی میں بھارت کے اسٹارٹ اپ منظرنامے میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 میں جہاں ملک میں صرف 4 یونیکارن کمپنیاں تھیں، وہیں آج ان کی تعداد 120 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان یونیکارن کمپنیوں کی مجموعی ویلیوایشن 350 ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ دسمبر 2025 تک ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کی تعداد بھی 2 لاکھ کے تاریخی ہندسے کو پار کر چکی ہے۔
یہ انقلاب اب صرف بنگلورو، دہلی یا گروگرام تک محدود نہیں رہا۔ ملک کے تقریباً 50 فیصد اسٹارٹ اپس اب ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں سے سامنے آ رہے ہیں، جو متوازن اور ہمہ گیر ترقی کی واضح علامت ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹارٹ اپ انڈیا کی کامیابی میں خواتین کا کردار بھی نمایاں رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 45 فیصد اسٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر یا شراکت دار موجود ہے۔
حکومت کی ’فنڈ آف فنڈز، سیڈ فنڈ اسکیم اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم جیسی پالیسیوں نے نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں یہی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




