Bharat Express

Bakrid

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ پر ایمان ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کے اللہ کی راہ میں پیش کر دیا تھا۔ اسی چیز کو یاد رکھتے ہوئے پوری دنیا میں مذہب اسلام کے ماننے والے لوگ بقرعید مناتے ہیں۔

اتر پردیش میں بقرعید کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے جا رہے ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام بڑے شہروں میں پولیس چوکس ہے۔ لکھنؤ میں، افسران نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ گشت کیا اور شہر کے حساس علاقوں کا جائزہ لیا۔

دن بدن بڑھتی مہنگائی کا اثر تہواروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ چنانچہ بقرعید کے موقع پر دہلی کے بازاروں میں کافی جوش و خروش ہے۔ یہاں کی بکرا منڈی میں سب سے کم قیمت والے بکرے کی قیمت 25 ہزار روپے ہے۔ اس کے بعد بکروں کی قیمت لاکھوں میں ہے۔

دہلی میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر کے اندر سے 6 بکریاں چوری کر لیں۔ یہ بکرے عیدالاضحیٰ پر قربان کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے کی اونچی قیمت پر خریدے گئے تھے۔

ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں آج ذوالحجۃ کا چاند نظرآگیا ہے ۔ متعدد ریاستی و قومی رویت ہلاک کمیٹیوں کی جانب سے باضابطہ طور پر اس چیز کا اعلان بھی ہوچکا ہے کہ آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے 20 جون کی تاریخ ذوالحجہ مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی اور اس اعتبار سے ہندوستان بھر میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔