Bharat Express DD Free Dish

Babar Azam

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، اس کے بعد دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرایا۔ ایسے میں مہمان ٹیم کو سیریز کے آخری میچ میں عزت بچانے کے لیے جیت درکار تھی، لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی بائیکاٹ کی خبروں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنا منٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کو بھی جگہ ملی ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بگ بیش لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سڈنی سکسرس اور سڈنی تھنڈر آمنے سامنے تھے۔ سڈنی سکسرس کی اننگز کے گیارہویں اوور میں بابر اعظم کی جانب سے سنگل لینے کی کوشش اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود اسٹیو اسمتھ کا اسے مسترد کرنا بحث کا موضوع بن گیا۔ اس واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے دونوں اسٹار بلے بازوں کے درمیان کشیدگی بھی محسوس کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹسمین اور سابق کپتان بابراعظم پر سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر مداحوں نے بابر اعظم کے ردعمل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بابر ہمیشہ کوہلی کی نقل کرتے ہیں، یہ کھلاڑی مکمل کاپی کیٹ ہے'۔ بابر کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے نمبر پر ہیں۔ شبھمن گل اور بابر اعظم دونوں کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ گل آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کسی بھی میچ میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔

کھلاڑی ہیڈ کوچ اظہر محمود اور این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں 8 اکتوبر تک تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے اے سی سی مردوں کے ٹی20 ایشیا کپ میں شامل کھلاڑی 4 اکتوبر کو کیمپ جوائن کریں گے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے، لیکن کسی بھی کھلاڑی کو گریڈ اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو ترقی دے دی ہے۔ پچھلی بار گریڈ سی کا حصہ رہے  ابرار احمد، حارث رؤف، سلمان علی آغا، صائم ایوب اور شاداب خان کو گریڈ بی میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے لیے منتخب ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ دونوں نے گزشتہ سال دسمبر سے پاکستان کے لیے ایک بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے T20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 2 بلے باز ہیں۔