Bharat Express DD Free Dish

Babar and Rizwan demoted: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر اور رضوان کا ہوا ڈیموشن

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے، لیکن کسی بھی کھلاڑی کو گریڈ اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو ترقی دے دی ہے۔ پچھلی بار گریڈ سی کا حصہ رہے  ابرار احمد، حارث رؤف، سلمان علی آغا، صائم ایوب اور شاداب خان کو گریڈ بی میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اور رضوان کا ہوا ڈیموشن۔

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور موجودہ ون ڈے کپتان محمد رضوان کو مسلسل بڑے جھٹکے دے رہا ہے۔ ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سنٹرل کنٹریکٹ میں بابر اور رضوان کا ڈیموشن

بابر اعظم اور محمد رضوان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کافی عرصے سے ٹاپ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پچھلی بار بھی وہ اے گریڈ کا حصہ تھے لیکن 2025-2026 کے لیے جاری کردہ سنٹرل کنٹریکٹ میں بابر اعظم اور رضوان کا ڈیموٹ کر دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو گریڈ بی میں جگہ دی گئی ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے، لیکن کسی بھی کھلاڑی کو گریڈ اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو ترقی دے دی ہے۔ پچھلی بار گریڈ سی کا حصہ رہے  ابرار احمد، حارث رؤف، سلمان علی آغا، صائم ایوب اور شاداب خان کو گریڈ بی میں شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ نے 12 نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ کھلاڑی ہیں- احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔ سب پہلی بار معاہدے کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی

گریڈ بی 10 کھلاڑی: ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی

گریڈ سی 10 کھلاڑی: عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل

گریڈ ڈی 10 کھلاڑی: احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم

مایوس کن ہے پاکستان ٹیم کی کارکردگی

پاکستان ٹیم کی کارکردگی کافی عرصے سے مایوس کن رہی ہے۔ حال ہی میں ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان ایشیا کپ 2025 سے قبل متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے ساتھ سہ رخی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read