Bharat Express

Baba Siddique Murder Case

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں مسلسل تفتیش جاری ہے اور ملزمین کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر آنے والے میسج میں میسج کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ اسے ہلکے سے نہ لیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اداکار سلمان خان سے لارنس بشنوئی کی دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 'اسے ہلکےمیں  نہ لیں، ورنہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔' ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

زوم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا- 'ہم اچھا کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم بالکل ٹھیک کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت خاندان میں بہت کچھ چل رہا ہے۔ یقیناً ہر کوئی پریشان ہے۔

ممبئی کے باندرہ میں 12 اکتوبرکی رات این سی پی اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈررہے بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ اس معاملے سے متعلق نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اب جانکاری سامنے آئی ہے کہ شوٹروں کے نشانے پرصرف بابا صدیقی ہی نہیں بلکہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی بھی تھے۔ انہیں کچھ دن پہلے دھمکی بھی ملی تھی۔ اس بات کا انکشاف پوچھ گچھ میں خود حملہ آوروں نے کیا ہے۔

بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی اس کیس میں ملوث تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہریانہ اور ایک کا اتر پردیش سے بتایا جا رہا ہے۔