Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شامل نہیں ہوں گے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، سامنے آئی یہ بڑی وجہ
ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ حکیم الٰہی نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای خود اس تدفین تقریب میں شامل ہوکر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔
Ayatollah Ali Khamenei Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کوآخری سلامی دینے کے لئے بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کررہا ہے ایران، ہندوستان کی طرف سے شامل ہوں گے بہارکے گورنرسید عطا حسنین اوروزیرمملکت برائے امورخارجہ
ایران کے کئی شہروں میں 4 سے 9 جولائی تک آخری رسوم کی تقریب ہونی والی ہے، جس میں لاکھوں لوگوں اورکئی وی آئی پی غیرملکی مہمانوں کے آنے کی بھی امید ہے۔ ایران نے وزیراعظم نریندرمودی کوآیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
Mukhtar Abbas Naqvi Pays Tribute To Ayatollah Khamenei: مختار عباس نقوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر کہا- ان کی شہادت کو سلام، جنگ کے بجائے امن کو واحد حل قرار دیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کر کے مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
Mojtaba Khamenei Named Supreme Leader: ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا انتخاب
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ملک نے اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
Iran Postpones Funeral For Khamenei: امریکہ۔اسرائیل حملوں کے درمیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریب ملتوی
ایران کی دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں بدھ کی شب منعقد ہونے والی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امام خمینی پریئر ہال میں 4 مارچ 2026 کی شام سے شروع ہونے والی تین روزہ تعزیتی تقریب فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔
Hina Khan Supports PM Modi: ایران۔اسرائیل کشیدگی کے دوران حنا خان نے وزیر اعظم مودی کی حمایت کی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر سوشل میڈیا پر ہوئیں ٹرول
معروف ٹی وی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی حمایت کا اظہار کیا۔ حنا خان نے ایک بچے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سڑک پر ٹائر کو ڈنڈے سے چلاتے ہوئے دوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جو لوگ خود کچھ ٹھیک سے نہیں چلا سکتے، وہ اس شخص پر سوال اٹھا رہے ہیں جو اتنے بڑے ملک کو چلا رہا ہے۔
Khamenei Assassination: خامنہ ای کی موت کا بدلہ لینا ایران کا قانونی حق ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خمنہ ای کی موت کا بدلا لینے کی بات کہی ہے۔ آئی آر جی سی نے انتقام لینے کا عہد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی والے 27 فوجی اڈوں اور تل ابیب میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
Iran-Israel War: ایران۔اسرائیل کشیدگی کے باعث دبئی میں پھنس گئے پونے کے 84 بھارتی طلبہ، فضائی حدود بند ہونے سے بحران
یہ تمام طلبہ پونے کے معروف تعلیمی ادارے اندرا اسکول آف بزنس اسٹڈیز سے تعلق رکھتے ہیں اور سالانہ تعلیمی مطالعاتی دورے کے تحت پانچ روزہ پروگرام میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔ ادارے کے حکام کے مطابق 40 طلبہ کو ہفتہ کے روز بھارت واپس آنا تھا جبکہ باقی 44 طلبہ و طالبات کی واپسی اتوار کو طے تھی، تاہم خطے میں اچانک پیدا ہونے والی جنگی صورتحال نے تمام پروازیں متاثر کر دیں۔
Iranian Revolutionary Guards Vow to Take Revenge: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے انتقام لینے کا کیا عہد، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو بنایا نشانہ، دھماکوں کی آواز سے لرز اٹھے خلیجی ممالک
عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر کے مطابق پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’اسکائی لائٹ‘ پر عمان کے علاقے مسندم کے ساحل سے تقریباً پانچ ناٹیکل میل کے فاصلے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کے تمام 20 ارکان کو محفوظ طریقے سے جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔
Priyanka Gandhi Calls For Peace: ”آنکھ کے بدلے آنکھ دنیا کو اندھا بنا دے گی“، ایران کی صورتحال پر پرینکا گاندھی کا سخت ردعمل، جنگ کے بجائے امن کی اپیل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل فوجی حملوں نے نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ عام شہریوں کی زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔





