Bharat Express DD Free Dish

Ayatollah Ali Khamenei Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کوآخری سلامی دینے کے لئے بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کررہا ہے ایران، ہندوستان کی طرف سے شامل ہوں گے بہارکے گورنرسید عطا حسنین اوروزیرمملکت برائے امورخارجہ

ایران کے کئی شہروں میں 4 سے 9 جولائی تک آخری رسوم کی تقریب ہونی والی ہے، جس میں لاکھوں لوگوں اورکئی وی آئی پی غیرملکی مہمانوں کے آنے کی بھی امید ہے۔ ایران نے وزیراعظم نریندرمودی کوآیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای۔ (فائل فوٹو)

ایران کے مرحوم سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب 4 جولائی 2026 سے شروع ہوگی۔ نیوزایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، بہارکے گورنرلیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین اوروزیرمملکت برائے امورخارجہ پبیترا مارگیریٹا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایران کے کئی شہروں میں4 سے 9 جولائی تک آخری رسوم تقریب ہونے والی ہے، جس میں لاکھوں لوگوں اورکئی وی آئی پی غیرملکی مہمانوں کے آنے کی بھی امید ہے۔

ایران نے وزیراعظم مودی کو بھیجا دعوت نامہ

ایران نے وزیراعظم نریندرمودی کوآیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، 4 اور5 جولائی کوتہران کے امام خمینی مسجد ہال میں خراج عقیدت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس کے بعد 6 اور7 جولائی کودارالحکومت تہران اورمرکزی ایرانی شہرقم میں جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے، جس کے بعد شمال مشرقی شہرمشہد میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ شیعہ مسلمانوں کے آٹھویں امام امام رضا کے مقدس مزاراحاطے میں تدفین کی جائے گی۔

امریکہ-اسرائیل ایئراسٹرائیک میں ہوئی تھی موت

طویل وقت تک ایران کے سپریم لیڈررہے آیت اللہ علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکہ اوراسرائیل کے ایئراسٹرائیک میں موت ہوگئی تھی۔ مارچ کی شروعات میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کوایران کا نیا سپریم لیڈرمنتخب کیا گیا۔ مارچ میں خامنہ ای کی موت کوامریکہ اوراسرائیل کی طرف سے کئے گئے ایک تاریخی حملے کا نتیجہ بتایا گیا تھا۔ اس واقعہ کوایران کی 46 سالہ شیعہ تھیوکریٹک حکومت کے لئے ایک اہم موڑکے طورپردیکھا گیا، جبکہ تہران کے انتقامی حملوں نے مشرق وسطیٰ کے کئی حصوں میں کشیدگی اورتنازعات کوبڑھا دیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کے 4 رشتہ دار بھی ہوئے تھے ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کا اعلان کیا تھا۔ خامنہ ای 86 سال کے تھے اورگزشتہ 36 سالوں سے ایران پرمضبوط پکڑکے ساتھ اقتدار کررہے تھے۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ-اسرائیل کے حملوں میں خامنہ ای کے چار رشتہ دار بھی مارے گئے تھے۔ ان میں ان کی بیٹی، ایک ناتی، ایک پوتا اوران کے داماد بھی شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read