Abhyudaya Mp Growth Summit: مدھیہ پردیش ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست، سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ سازگار- امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ زراعت، باغبانی، مویشی پروری، آبپاشی، صنعت، توانائی، سیاحت، صحت، کانکنی، فارما اور قابلِ تجدید توانائی سمیت بنیادی ڈھانچے کے میدان میں مدھیہ پردیش آج صف اوّل کی ریاستوں میں شامل ہو چکا ہے۔
Amit Shah to inaugurate Counter-Terrorism Conference in New Delhi: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کے روز نئی دہلی میں ‘انسدادِ دہشت گردی کانفرنس’ کا کریں گے افتتاح
دو روزہ کانفرنس کے دوران ہونے والی گفتگو کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تجربات، بہترین عملی مثالوں اور دہشت گردی کی تحقیقات سے حاصل شدہ اسباق کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔
Amit Shah addressed a farmers’ conference in Rewa: اٹل بہاری واجپئی کے دل کے قریب تھی ریوا کی بگھیلی زبان: امت شاہ
امت شاہ نے بسامن ماما گاوشالہ کا بھی ذکر کیا، جہاں سات ہزار سے زائد گایوں کو پناہ دی گئی ہے۔ یہ گاوشالہ خاص طور پر بے سہارا مویشیوں کے تحفظ کے مقصد سے قائم کی گئی ہے۔
Atal Bihari Vajpayee Jayanti: اٹل بہاری واجپئی سیاست کے اجات شترُو: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
سابق وزیر اعظم کے دور میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ واجپئی کے وزیر اعظم بننے کے وقت انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔
Madhya Pradesh Growth Summit 2025: ایم پی گروتھ سمٹ 2025 کا انعقاد، امت شاہ دو لاکھ کروڑ کی صنعتی منصوبہ جات کا رکھیں گے سنگ بنیاد
اٹل میوزیم میں اٹل جی سے وابستہ یادگار لمحات کو محفوظ کیا گیا ہے، جہاں فوٹو گیلریوں کے ساتھ ساتھ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار وہ خصوصی کمرہ بھی شامل ہے، جہاں سے انہوں نے پوکھران ایٹمی تجربے کی نگرانی کی تھی۔ سمٹ کے مقام پر بھی اٹل جی کی یاد میں ایک خصوصی نمائش لگائی گئی ہے۔
Government to launch Bharat Taxi: سہکاری سمیلن میں وزیرداخلہ امت شاہ کا اعلان، حکومت جلد ’بھارت ٹیکسی‘ سروس شروع کرے گی، منافع ڈرائیوروں میں ہوگا تقسیم
مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ اگر مویشی پروری، زراعت اور سہکاری نظام کو یکجا کیا جائے تو تعاون کے ذریعے خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہی ماڈل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
Amit Shah to attend Growth Summit: وزیرداخلہ امت شاہ 25 دسمبر کو مدھیہ پردیش کے گروتھ سمٹ میں کریں گے شرکت
سرکاری شیڈول کے مطابق امت شاہ اپنے دورے کا آغاز صبح مدھیہ پردیش کے ’’گروتھ سمٹ‘‘ میں شرکت سے کریں گے، جو گوالیار کے علاقے تھاٹی پور میں میلہ گراؤنڈ پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس سمٹ میں ریاست کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور صنعتی امکانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
HM Amit Shah Congratulates Team ISRO: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو دی مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایل وی ایم 3-ایم 6 کے کامیاب لانچ پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خلائی طاقت کو تجارتی کامیابی میں تبدیل کرنے کی ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
Amit Shah to attend Haryana Police passing-out parade: ہریانہ میں 24 دسمبر کو پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ ہوں گے شامل
ہریانہ پولیس اکیڈمی کے ڈائریکٹر اے ایس چاولہ نے بتایا کہ یہ بیچ اپنی تعلیمی اہلیت اور ذہنی صلاحیتوں کے باعث خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر 5061 جوانوں میں سے 969 پوسٹ گریجویٹ، 3324 گریجویٹ اور 768 جوان بارہویں یا ڈپلومہ کی اہلیت رکھتے ہیں۔
Amit Shah On Municipal Elections in Arunachal Pradesh: اروناچل پردیش بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت، امت شاہ نے کیا خوشی کا اظہار، عوام کا ادا کیا شکریہ
اروناچل پردیش کے دارالحکومت اِیٹانگر میں حال ہی میں ہوئے بلدیاتی انتخابات اور پی پی اے کے انتخابات میں بی جے پی نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ 15 دسمبر کو ہونے والے ان انتخابات کے نتائج حال میں جاری کیے گئے، جن میں بی جے پی کی واضح برتری سامنے آئی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔





