Bharat Express DD Free Dish

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے پورنیہ میں کہا- سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

وزیر داخلہ امت شاہ  نے نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ چین اور پاکستان ان راستوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے تین روزہ سیمانچل دورے کے دوران بہار کے کشن گنج، ارریہ اور پورنیہ اضلاع میں سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اہم میٹنگز کیں۔ ان اجلاسوں میں سشسترا سیما بل ، بارڈر سکیورٹی فورس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے افسران شریک ہوئے، جہاں بھارت۔نیپال سرحد کی موجودہ صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران امیت شاہ نے واضح طور پر کہا کہ نیپال بھارت کا قریبی دوست ملک ہے، تاہم قومی سلامتی کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کرنے اور جدید سکیورٹی نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ  نے نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ چین اور پاکستان ان راستوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور انٹیلی جنس نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔امت شاہ نے سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی دراندازی اور غیر مجاز سرگرمیوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلرز اور ملک دشمن عناصر کے لیے یہ سرحد آسان راستہ بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ پاکستان سرحد کی طرز پر یہاں بھی مضبوط اور مربوط سکیورٹی انتظامات نافذ کیے جائیں۔

اس کے علاوہ سرحدی اضلاع میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ حساس علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔حکام کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں دراندازی، اسلحہ اسمگلنگ اور منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بعض معاملات میں پاکستانی دہشت گردوں کے انہی راستوں سے بھارت میں داخل ہونے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے، جس کے بعد مرکزی حکومت سرحدی نظم و نسق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read