Pappu Yadav Challenge FIR Response: ’میں کوئی سبزی نہیں، شام 5 بجے دہلی آؤ اور سامنا کر لو‘، پپو یادو نے ایسا کیوں کہا؟
پورنیہ کے رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سناتن دھرم سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زعفرانی لباس پہننے کے اپنے حق پر زور دیتے ہوئے رام مندر ٹرسٹ پر بھی سوالات اٹھائے۔
Pappu Yadav Receives Death Threat: پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس نے شروع کیں تحقیقات
رکن پارلیمنٹ کے دفتر کی جانب سے نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو بھیجے گئے خط کے مطابق 28 جولائی کو پپو یادو ڈاٹ او آر جی کے شکایتی پورٹل پر دو الگ الگ شکایات درج کی گئیں، جن میں پپو یادو کو گولی مار کر قتل کرنے اور ان کے پورے خاندان کو بم سے اڑانے کی کھلی دھمکی دی گئی۔
Pappu Yadav’s Remarks on the Women’s Reservation Bill: پپو یادو کا متنازع بیان: ’’80 فیصد لیڈر پورن دیکھتے ہیں…‘‘ خواتین کے حقوق پر بولتے بولتے کیا کہہ گئے؟
پورنیا کے رکن پارلیمنٹ پپو یادونے خواتین ریزرویشن بل کے گرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت پر ’خفیہ ایجنڈا‘ چلانے کا الزام لگایا۔ اسی دوران انہوں نے لیڈروں کے پورن دیکھنے سے متعلق بھی بڑا دعویٰ کیا۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے پورنیہ میں کہا- سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا
وزیر داخلہ امت شاہ نے نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ چین اور پاکستان ان راستوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
PM Modi inaugurates Purnia airport: وزیراعظم مودی نے بہار کو 40 ہزار کروڑ کی اسکیموں کا دیا تحفہ، پُرنیہ میں ایئرپورٹ کا کیا افتتاح
وزیراعظم مودی نے بھاگلپور میں نمامی گنگے پروگرام کے تحت ایس ٹی پی اور آئی اینڈ ڈی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور پُرنیہ میں دیسی گایوں کے لئے جراثیم محفوظ کرنے کے مرکز کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے اس دورے پر کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے، جن میں بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں تھرمل پاور پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
PM Modi addresses a public meeting in Purnia: پسماندہ طبقوں کو ترجیح اور غریبوں کی خدمت ہی ہدف ہے: وزیراعظم مودی
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کی رفتار کچھ لوگوں کو پسند نہیں آ رہی۔ جنہوں نے برسوں تک بہار کو لوٹا اور استحصال کیا، وہ یہ قبول نہیں کر پا رہے کہ بہار مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
’’24 گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت…“، ایم پی پپو یادو کو پھر لارنس کے نام پر دھمکی
پورنیہ کے ایم پی پپو یادو کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے لوگ پپو یادو کے بہت قریب آچکے ہیں اور انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔
Pappu Yadav Father Passed Away: پورنیا کے ایم پی پپو یادو کے والد کا انتقال، پٹنہ ایمس میں چل رہا تھا علاج
پپو یادیو نے ایکس پر لکھا، "میری دنیا تباہ ہو گئی ہے! مجھے پیدا کرنے والے، عزت مآب، میرے مرکز، میرے الہام، میرے رہنما، میری طاقت کے منبع، میرے والد نہیں رہے! پاپا، آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ !"
Pappu Yadav’s Father Health: رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد کی طبیعت ہوئی خراب، پورنیہ کے اسپتال میں داخل
موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد چندر نارائن یادو (83 سال) گزشتہ دو سال سے بیمار ہیں۔ منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال بھیج دیا گیا۔
Rahul could not become PM because of Tejashwi: اگر تیجسوی یادو ایسی غلطی نہ کرتے توآج راہل گاندھی وزیراعظم ہوتے:پپو یادو
یاد رہے کہ تیجسوی یادو نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ یہاں (پورنیہ لوک سبھا) صرف دو اتحاد ہے، یا تو انڈیا الائنس یا این ڈی اے۔ اگر آپ آر جے ڈی کی بیما بھارتی کو نہیں چنتے ہیں تو این ڈی اے کو ووٹ دیں۔





