Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ موجودہ انتخابی مرحلے میں راجیہ سبھا کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہار کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے ان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ان کا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہوگی۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا الیکشن 2026 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اب ان کا وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینا طے ہوگیا ہے۔ حالانکہ خبرہے کہ وہ 10 اپریل تک وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق راجیہ سبھا کی 10 ریاستوں مہاراشٹر، اوڈیشہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور تلنگانہ کی 37 نشستوں پر 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اسی روز شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور انتخابی عمل 20 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔ 

ملک بھر میں رنگوں کے تہوار ہولی کا جوش و خروش عروج پر ہے اور گلیوں، محلّوں سے لے کر شہروں تک خوشیوں کی فضا قائم ہے۔ رنگوں کی پھوار اور اپنوں کے ساتھ میل جول کے اس خاص موقع پر پورا ہندوستان جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس پُرمسرت ماحول میں ملک کے سرکردہ لیڈر بھی پیچھے نہیں رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو ہولی کی دلکش انداز میں مبارکباد پیش کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن عوام میں بیداری پیدا کرے گا اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے بھارتی تصور کو مزید تقویت دے گا، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈول جاترا کے مقدس تہوار پر ملک کے مختلف حصے عقیدت اور رنگوں کی خوشبو سے معطر ہیں۔ آسام، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آج خصوصی مذہبی تقریبات اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تینوں ریاستوں کے عوام کو تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیرداخلہ کی شہریت کے تحفظ کی یقین دہانی، غیرقانونی دراندازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ۔ امت شاہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کے بعد ووٹر لسٹ سے ممکنہ اخراج کے خدشات پر متوا برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ترقیاتی وژن اور ریاست کی مجموعی پیشرفت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے پیغام میں کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نے ترقی، بہتر حکمرانی اور سماجی انصاف کے میدان میں نئی شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے لیے ان کی وابستگی ریاست کو مسلسل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ای زیرو ایف آئی آر نظام نافذ ہونے کے بعد اتراکھنڈ ملک کی تیسری ریاست بن جائے گی جہاں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ اس سے قبل دہلی اور مدھیہ پردیش میں یہ نظام کامیابی سے شروع کیا جا چکا ہے۔ نئی سہولت کے تحت متاثرہ شخص ملک میں کہیں سے بھی آن لائن شکایت درج کرا سکے گا اور صرف ایک مرتبہ دستخط کے لیے متعلقہ تھانے جانا ہوگا۔