Bharat Express DD Free Dish

Ajit Pawar

NCP Political Crisis: پارٹی میں بغاوت کا پرچم بلند کرنے کے بعد اجیت پوار اب بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ پارٹی پرقبضے کے لئے وہ اب پارٹی کا نیا پتہ بدلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر کانگریس کا دعویٰ درست ہے کیونکہ ریاست میں اپوزیشن کیمپ میں اس کے پاس سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔

این سی پی سربراہ شرد پوار کے سنیل تٹکرے کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اجیت پوار گروپ نے سنیل تٹکرے کو مہاراشٹر این سی پی کا صدر بنا دیا ہے۔

Maharashtra Political Crisis: این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کربغاوت کردی تھی۔ انہوں نے شندے حکومت کو حمایت دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

این سی پی نے مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 9 لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ باقی ایم ایل اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں

این سی پی کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں چلے گئے ہیں۔ اتوار (2 جولائی) کو انہوں نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

اجیت پوار کی حکومت میں شمولیت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی شندے نے کہا،  "ٹرپل انجن والی حکومت بلٹ ٹرین کی طرح چلے گی"۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اجیت پوار اتوار کے روز ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر سرکار میں پارٹی کے آٹھ دیگر افراد کے ساتھ شامل ہو گئے۔ ممبئی کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر رمیش بیس نے پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا، جب کہ این سی پی کے دیگر آٹھ لیڈران نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

اجیت پوار نے مزید کہا کہ، "ہمارے پاس تمام نمبر ہیں، تمام ایم ایل اے میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر جمع ہوئے ہیں۔ ہم نے تمام سینئرز کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی 24 سال پرانی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔"

مہاراشٹر کی سیاست میں  زبردست ڈرامہ چل رہا ہے۔ اتوار کو  سیاسی زلزلے نے این سی پی کی بنیاد ہلا دی، وہیں شندے حکومت کی جڑیں مضبوط ہو گئیں۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے 18 ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی شیو سینا مخلوط حکومت کی حمایت کی ہے۔ حمایت دینے کے ساتھ، اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا