Bharat Express

Ajit Pawar

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اجیت پوار اتوار کے روز ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر سرکار میں پارٹی کے آٹھ دیگر افراد کے ساتھ شامل ہو گئے۔ ممبئی کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر رمیش بیس نے پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا، جب کہ این سی پی کے دیگر آٹھ لیڈران نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

اجیت پوار نے مزید کہا کہ، "ہمارے پاس تمام نمبر ہیں، تمام ایم ایل اے میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر جمع ہوئے ہیں۔ ہم نے تمام سینئرز کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی 24 سال پرانی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔"

مہاراشٹر کی سیاست میں  زبردست ڈرامہ چل رہا ہے۔ اتوار کو  سیاسی زلزلے نے این سی پی کی بنیاد ہلا دی، وہیں شندے حکومت کی جڑیں مضبوط ہو گئیں۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے 18 ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی شیو سینا مخلوط حکومت کی حمایت کی ہے۔ حمایت دینے کے ساتھ، اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی ہلچل ہے۔ این سی پی کے رہنما  اجیت پوار حمایتی ایم ایل ایز کے ساتھ راج بھون پہنچ کر ریاست مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا ،ان کے علاوہ ان کے کئی ارکان اسمبلی کو بھی وزارت کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔

اجیت پوار جنہوں نے مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی، آج (اتوار) اپنی رہائش گاہ پر حمایتی ارکان اسمبلی  کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر 17 ایم ایل ایز کے ساتھ شندے حکومت کو حمایت دینے کے لیے راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قومی ایگزیکٹو میں تبدیلی کے بعد مہاراشٹر یونٹ میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار کی رہائش گاہ پر پارٹی لیڈروں کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ دلیپ والسے پاٹل، حسن مشرف، دھننجے منڈے، دولت ڈوراڈا جیسے لیڈر اب تک اس میٹنگ میں پہنچ چکے ہیں

این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر سینئر لیڈروں نے قومی دارلحکومگت دہلی میں پارٹی کی قومی خواتین اور یوتھ یونٹ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے کارگزار صدر اور شرد پوار کی بیٹی سپریہ سولے نے بھی شرکت کی۔

اجیت پوار نے پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں این سی پی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران تنظیم میں کوئی عہدہ دیا جائے۔ اجیت پوار نے کہا کہ تنظیم میں کوئی بھی عہدہ دیں، وہ عہدہ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ممبئی میں این سی پی کے 24 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اجیت پوار نے خود شناسی اور ضرورت پڑنے پر تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔