Bharat Express DD Free Dish

AIMIM

کانگریس کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ کانگریس ہندوؤں کی جائیداد چھین کر مسلمانوں میں بانٹ دے گی اور وہ خواتین کا منگل سوتر بھی نہیں چھوڑیں گے۔

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارمادھوی لتا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی جیسے لیڈران نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔

راجستھان کے بانسواڑہ میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس سے قبل جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ یعنی یہ مال جمع کرنے کے بعد کس کو تقسیم کیا جائے گا؟

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے بنگلہ دیشی دراندازی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  سی اے اے ۔ این آر سی کو لاگو کرکے وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اویسی نے شہر کے پسماندہ مسلمانوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

ایم آئی ایم نے دلیل دی ہے کہ اس بار الیکشن آئین کو بچانے کے لیے لڑا جا رہا ہے، ایسے میں ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، اس لیے سولاپور میں سماج کے کئی سینئر لوگوں سے بات چیت کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ "اے آئی اے ڈی ایم کے نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مستقبل میں اس  پارٹی کے ساتھ کبھی بھی اتحاد نہیں کرنے کا عہد کیا ہے۔

حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے اسدالدین اویسی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے بھگوان رام اوران کی ماں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے الائنس نے 7 سیٹوں پرامیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔

اویسی نے جمعہ (5 اپریل 2024) کو کہا کہ جب میں نے پارلیمنٹ میں سی اے اے بل کو پھاڑ دیا تو میں نے کہا تھا کہ سی اے اے کو این پی آر اور این آر سی کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جانا چاہیے