Bharat Express DD Free Dish

Accused Arrested

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم سمیت 5 افراد کی شناخت

دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان، میاں بیوی، کی شناخت کر کے انہیں مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دونوں کو پروفیسر کے فلیٹ میں مشتبہ حالات میں آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق نابالغ اچانک چلتی گاڑی کے سامنے آ کر خود کو زخمی ظاہر کرتا اور زور زور سے شور مچاتا تھا۔ گاڑی کا ڈرائیور جب صورتحال جاننے کے لیے گاڑی سے باہر نکلتا تو دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے کھڑکی کھول کر موبائل فون یا دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو جاتا تھا۔ اس طریقہ واردات کے ذریعے گینگ نے متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس مقدمے میں 10 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن پر 10 نومبر 2025 کو ہوئے دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے اے کے 47 رائفل، کرنکوف رائفل اور دیسی پستول سمیت ممنوعہ ہتھیار غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے تھے۔

دہلی کے رانی باغ علاقے میں چلتی بس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بس کو ضبط کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حملہ کرنے اور سنگین چوٹ پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ بعد ازاں تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے انہیں دو مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پیڈ اشتہارات کے ذریعے جعلی کسٹمر کیئر نمبرز جاری کرتے تھے۔ ان نمبرز کو ٹیک سپورٹ یا آفیشل ہیلپ لائن کے طور پر پیش کیا جاتا تھا تاکہ غیر ملکی شہری ان پر اعتماد کریں۔ جیسے ہی کوئی متاثرہ شخص ان نمبروں پر کال کرتا، وہ براہ راست کالنگ سافٹ ویئر کے ذریعے ملزمان کے سسٹم سے منسلک ہو جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق نین سنگھ بارڈر سیکیورٹی فورس میں تعینات تھے اور اکثر ڈیوٹی کے باعث گھر سے دور رہتے تھے۔ اسی دوران ان کی بیوی کومل کی قربت گلشن نامی شخص سے بڑھنے لگی، جو نین سنگھ کا رشتہ دار بھی بتایا جا رہا ہے۔ دونوں کے درمیان تعلقات بڑھنے کے بعد شوہر راستے کا کانٹا بن گیا اور پھر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس عدالت کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی کر رہی تھی، لیکن اچانک ہجوم نے جان لیوا حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی، تاہم مقامی افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی نے بینکاک سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے 18 کلو ہائیڈروپونک گانجا برآمد کیا گیاہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔