Bharat Express DD Free Dish

Abu Asim Azmi

شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے دھیان ہٹانے کے الزام پروزیرگلاب راؤپاٹل نے کہا کہ انہوں نے توہندتوا کوہٹا دیا۔ پاٹل نے شیوسینا کو کانگریس کی بی ٹیم قراردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب پراپنے رخ کے بعد ہنگامہ آرائی کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ کو توڑمروڑکردکھایا گیا ہے۔ اورنگ زیب کے بارے میں میں نے وہی کہا ہے، جو مؤرخین نے لکھا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی اورنگ زیب کی قبر کھودنے کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈرفرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کررہے ہیں۔ اورنگ زیب عظیم بادشاہ تھے۔ ان کے وقت میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراس بیان پرآدتیہ ٹھاکرے نے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ پھر ملک کے مسلمانوں سے اتنی نفرت کیوں؟

بی ایم سی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں سرگرم نظر آ رہی ہیں اور سبھی اپنی اپنی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ ادھر مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی یہ انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔

حال ہی میں مہاوکاس اگھاڑی کی دوپارٹیاں شیوسینا (یوبی ٹی) اور سماجوادی پارٹی کے درمیان تکرارجاری ہے۔ شیوسینا کے لیڈر کے ذریعہ بابری مسجد انہدام پرلوگوں کو مبارکباد دینے کے بعد سماجوادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر میں ووٹنگ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اب سبھی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں مانکھرد شیواجی نگر سے الیکشن لڑ رہے سماج وادی پارٹی لیڈر ابو اعظمی مفتی سلمان ازہری سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کو مہاراشٹر میں صرف دو اسمبلی سیٹیں الاٹ کیے جانے سے ناراض، پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے بدھ کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہریانہ میں اپنی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔

ابو اعظمی نے اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ کاٹنے والی پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم جہاں بھی الیکشن لڑتی ہے وہ صرف ووٹ کاٹنے کا کام کرتی ہے۔

مہاراشٹر میں اسٹیج پراترپردیش کے اراکین پارلیمنٹ کو جمع کرکے سماجوادی پارٹی نے طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بتا دیا ہے کہ وہ بھی مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی دعویدارہے۔