Bharat Express DD Free Dish

Abu Asim Azmi Suspended: ابوعاصم اعظمی بجٹ سیشن سے معطل، اورنگ زیب کی تعریف کے بعد کی گئی کارروائی

ابوعاصم اعظمی نے مغل حکمراں اورنگ زیب کوبہترین ایڈمنسٹریٹر بتایا تھا، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں اب انہیں اسمبلی سے معطل کردیا گیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ سیشن سے معطل کردیا گیا ہے۔

Abu Asim Azmi Suspended: مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کرنے کی وجہ سے تنازعہ کا شکار ہوئے مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے صدراوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کواسمبلی سے معطل کردیا گیا ہے۔ انہیں آج پورے بجٹ سیشن سے معطل کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اورشیوسینا سربراہ ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ ان پر معطلی کی کارروائی ہوگی۔

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل (5 مارچ) کو کہا تھا کہ ابوعاصم اعظمی کا یہ بیان مہاراشٹرکے مذہبی جذبے کوٹھیس پہنچاتا ہے اوراس کے لئے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورانہیں معطل کیا جائے گا۔

ابوعاصم اعظمی نے مانگی تھی معافی

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے منگل (5 مارچ) کو اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔ ابوعاصم اعظمی نے اپنے بیان پرصفائی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “میرے الفاظ کوتوڑمروڑرکردکھایا گیا ہے۔ اورنگ زیب کے بارے میں میں نے وہی کہا ہے، جو مؤرخین اور رائٹروں نے کہا ہے۔

مان کھرد شیواجی نگرسے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مزید لکھا، “میں نے چھترپتی شیواجی مہاراج، سنبھاجی مہاراج یا دیگرکسی بھی عظیم شخصیات کے بارے میں کوئی توہین آمیزتبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم پھربھی میری اس بات سے کسی کوتکلیف ہوئی ہے تومیں اپنے الفاظ اوراپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read