Bharat Express

Muhammad Siraj: کپتان روہت شرما اور تیز گیندباز محمد سراج کی ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ آخر اپنی جانب کیوں کھینچ لی

روہت شرما جیسے ہی میکسویل نے اپنے رنز مکمل کر لیے پویلین کا رخ کیا۔ ان کی رفتار سست تھی اور وہ خاموشی سے ڈریسنگ روم کی طرف چل دے۔

کپتان روہت شرما اور تیز گیندباز محمد سراج کی ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ آخر اپنی جانب کیوں کھینچ لی

Muhammad Siraj: بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ آسٹریلیا کا چھٹا ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل تھا۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 50 اوورز میں 240 رنز بنائیں۔ 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 43 اوورز میں میچ اپنی جھولی میں سمیٹ لیا۔

جیسے ہی گلین میکسویل نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں فاتحانہ دوڑ مکمل کی، پوری آسٹریلوی ٹیم میدان کی طرف دوڑ پڑی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھی آتش بازی شروع ہوگئی۔ ایک طرف جشن کا یہ ماحول ابھی شروع ہوا ہی تھا کہ دوسری طرف کچھ ایسی تصویریں سامنے آنے لگیں جو شاید کئی صدیوں تک بھارتی شائقین کو ستاتی رہیں گی۔ یہ تصاویر بھارتی کھلاڑیوں کے چہروں کی تھیں۔جن میں مایوسی اوراداسی  صاف بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے  دیکھائی دےر رہی تھی ان کے چہرے اداسی کی وجہ سے پوری طرح لٹکے ہوئے تھے۔ کچھےہندوستانی کھلاڑی میدان میں بیٹھ گئے، کچھ کھلاڑی  آسمان کی طرف  اپنے غم کودبانے کے کئے دیکھنے لگے، کچھ نے اپنی ٹوپیوں سے منہ چھپا لیا تاکہ ان  کے بجھے ہوئے چہروں کے تاثرات کو کوئی دیکھ نہیں سکے۔ اس سب کے بیچ دو تصویروں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ یہ تصاویر کپتان روہت شرما اور فاسٹ بولر محمد سراج کی تھیں۔

روہت شرما جیسے ہی میکسویل نے اپنے رنز مکمل کر لیے پویلین کا رخ کیا۔ ان کی رفتار سست تھی اور وہ خاموشی سے ڈریسنگ روم کی طرف چل دے۔ کچھ دیر وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھےلیکن پھر ان کے چہرے کے تاثرات تیزی سے بدلنے لگے۔ پہلے ان کا چہرہ سرخ ہوا پھر وہ رونے لگے۔ وہ اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے لیکن آخر کب تک وہ آنسوؤں کو روک پاتےوہ رکے نہیں بلکہ بہنے لگے۔ میدان چھوڑتے ہوئے روہت کی یہ تصویر کیمروں میں قید ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد سراج پچ پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس کے آنسو رکنے کے آثار نہیں دکھا ئی دے رہے تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں تسلی دی۔ جسپریت بمراہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ آنسو نہ بہائیں۔

بھارت ایکسپریس