Bharat Express

IPL 2023: لکھنؤ اور حیدرآباد میچ کے 5 سب سے خاص لمحے، جو بن گیا سن رائزرس کی شکست کا سبب، ویڈیو دیکھ کر ہوسکتے ہیں لطف اندوز

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں دوسری جیت درج کی۔ اس نے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کو آسانی سے 5 وکٹ سے ہرا دیا۔

Photo- Lucknow Super Giants (@LucknowIPL)/ Twitter

Lucknow Super Giants vs Sunrisers Hyderabad Highlights: لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ایک دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ اپنے ہوم گراؤنڈ پرلکھنؤ کا دبدبہ نظرآیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 121 رن بنائے۔

جواب میں محض 16 اوور میں لکھنؤ نے یہ ہدف حاصل کرلیا اور 5 وکٹ سے شاندار جیت درج کی۔ اس جیت کے ہیرو کنال پانڈیا رہے، جنہوں نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی سے سن رائزرس حیدراآباد کو چاروں خانے چت کر دیا۔ واضح رہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے تین مقابلوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ وہیں سن رائزرس حیدرآباد کی یہ مسلسل دوسری شکست رہی۔

40 سال کی عمر میں امت مشرا کا شاندار کیچ

’کیچ پکڑو میچ جیتو‘ کی کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی۔ آئی پی ایل کے اسٹیج میں ہم کئی شاندار کیچ دیکھ چکے ہیں۔ اس درمیان 40 سال کے امت مشرا بھی اس معاملے میں سرخیاں بٹورنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار کیچ پکڑا۔ اس کیچ کی تعریف فینس سے لے کر کرکٹ ایکسپرٹ تک کر رہے ہیں۔

 

کنال پانڈیا کی گیند بازی

سیزن کا پہلا میچ اور کپتانی ڈیبیو کر رہے ایڈن مارکرم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ لکھنؤ سپرجائنٹس کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کپتانی میں ڈیبیو کرنے والے ایڈن مارکرم نے اپنی بلے بازی میں پوری طرح سے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ وہ کنال پانڈیا کی گیند بازی کے سامنے چاروں خانے چت ہوگئے اور بغیر کھاتہ کھولے ہی واپس پویلین لوٹ گئے۔

لکھنؤ کی 5 وکٹ سے شاندار جیت

لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2023 میں اپنی دوسری جیت درج کی ہے۔ جمعہ کے روز لکھنؤ نے اپنے دوسرے گھریلو میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈم مارکم نے بلے بازی کا انتخاب کیا، لیکن ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے کام نہیں آیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ کے گیند بازوں کے آگے سن رائزرس حیدرآباد جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔ خاص طور پر کنال پانڈیا کے آگے۔ 20 اووروں میں سن رائزرس حیدرآباد نے 8 وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنائے۔ جواب میں لکھنؤ نے 16 اووروں میں یہ ہدف حاصل کرلیا۔

کے ایل راہل نے جیتا فینس کا دل

لکھنؤ سپرجائنٹس کی جیت کے ہیرو کپتان کے ایل راہل اور کنال پانڈیا رہے۔ کے ایل راہل نے ذمہ داری والی اننگ کھیلی اور ٹیم کو جیت دلائی۔ وہیں انہوں نے شاندار کارکردگی سے اپنے فینس کا دل جیت لیا۔ انہوں نے 4 اوور میں 18 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ انہوں نے بلے سے 34 رن بنائے۔

-بھارت ایکسپریس