Bharat Express DD Free Dish

WTC Final: دوسرے دن کے پہلا سیشن ہندوستان کے نام، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کا اسکور- 422-7

آسٹریلیا کی 7ویں وکٹ مچل اسٹارک کی صورت میں گری۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک 20 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کے پہلا سیشن ہندوستان کے نام، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کا اسکور- 422-7

WTC Final 2023:  ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہلے دن آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ لیکن دوسرے دن کے کھیل میں ہندوستان نے زبردست واپسی کی۔ لنچ تک ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے 7 وکٹ لیے۔ ٹیم انڈیا کی سب سے بڑی ٹینشن بننے والے ہیڈ اور اسمتھ دوسرے دن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد کنگارو ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی۔ دوسرے دن کا پہلا سیشن ٹیم انڈیا کے نام رہا۔ کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 422 رنز بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- WTC Final: روہت شرما کی خراب کپتانی ٹیم انڈیا کو پڑی مہنگی، سورو گانگولی نے کیا کہا؟

آسٹریلیا کی 7ویں وکٹ مچل اسٹارک کی صورت میں گری۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک 20 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنائے۔ کیری 22 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے ہیں۔ پیٹ کمنز 2 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read