کرکٹ کی دنیا کے بادشاہ سچن تیندولکر نے جمعہ کے روز ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع محبوب اسٹوڈیو میں اپنا نیا اسپورٹس ایتھلیژر برانڈ Ten X You لانچ کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ انجلی اور بیٹی سارا کے ساتھ ساتھ سابق بھارتی کرکٹر پروین آمری اور موجودہ بی سی سی آئی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر بھی موجود تھے۔
برانڈ کا مقصد اور وژن کیا ہے؟
Ten X You کا مقصد صرف جوتے یا کپڑے فروخت کرنے تک محدود نہیں ہے۔ سچن تیندولکر نے اس برانڈ کے ذریعے ہر فرد میں کھیلوں کی روح کو فروغ دینے اور بھارت کو صرف کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک نہیں بلکہ خود کھیلنے والا ملک بنانے کا خواب پیش کیا ہے۔
کرکٹ کے جوتوں کے علاوہ بھی بہت کچھ
برانڈ کا بنیادی فوکس اسپورٹس شوز (کھیلوں کے جوتے) پر ہے، لیکن اس کے تحت کئی دیگر مصنوعات بھی لانچ کی گئی ہیں جو کارکردگی، مقصد اور آسان دستیابی جیسے پہلوؤں پر کام کرتی ہیں۔ سچن تیندولکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’آج میں بہت پُرجوش ہوں کہ ہم نے اپنا برانڈ Ten X You لانچ کر دیا ہے۔ یہ میرے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ یہ وہی جذبہ ہے جو میں نے اپنے کریئر کے دوران محسوس کیا تھا۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اس تجربے کو اور بہتر بنایا جائے، اور جو خلاء مجھے اپنے کھیل کے دوران محسوس ہوا تھا، اسے یہاں پورا کیا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے میں تقریباً 18 مہینے لگے ہیں۔ صرف کرکٹ کے جوتے ہی نہیں، بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی کئی دیگر مصنوعات لانچ کی گئی ہیں۔‘‘سچن نے مزید کہا، ’’اس پروڈکٹ کا استعمال صرف کھلاڑی ہی نہیں کر سکتے ہیں، یہ ہمارے لیے ایک طویل سفر رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہم اپنے ملک کو صرف کھیلوں سے محبت کرنے والا نہیں بلکہ خود کھیلنے والا ملک بنائیں، اور یہ بہت ضروری ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
