Bharat Express

Paris Paralympics 2024: سمت انتل نے توڑا پیرالمپک ریکارڈ، اتنا دور بھالا پھینک کر جیتا گولڈ میڈل

پیرس پیرالمپک 2024 میں ہندوستان کے کھاتے میں تیسرا گولڈ میڈل آگیا ہے۔ جویلن اسٹارسمت انتل نے اس بارپیرالمپک ریکارڈ بناکرگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ یہ ہندوستان کا 14واں میڈل ہے۔

(Photo: Alex Davidson/Getty Images for International Paralympic Committee)

ہندوستان کو پیرالمپک میں ایک بارپھر سے سمت انتل گولڈ میڈل جتانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپک میں سمت انتل نے جویلن میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلاکر تاریخ رقم کی تھی اورپیرس پیرالمپک میں وہ اپنے کارنامے کو دوہرانے میں کامیاب رہے۔ جویلن اسٹار سمت انتل نے اس بار پیرالمپک ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ایف 64 جویلن تھرو مقابلے کے فائنل میں سمت انتل کا دبدبہ دیکھنے کو ملا۔

پیرالمپک ریکارڈ توڑکرجیتا گولڈ میڈل

 سمت انتل نے پہلے ہی کوشش میں پیرالمپک ریکارڈ کو منہدم کردیا۔ سمت انتل نے 6911 میٹرکی کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد دوسری کوشش میں انہوں نے پیرا لمپک ریکارڈ کو بہترکیا۔ اس بار وہ بھالا 7059 میٹردور پھینکنے میں کامیاب رہے۔ وہیں، گزشتہ چمپئن سمت انتل نے اپنی تیسری کوشش میں 66.66 میٹرکی دوری حاصل کی۔ اس کے بعد سمت اپنی چوتھی کوشش میں فاول تھرو کرکے بیٹھے اورپانچویں کوشش میں 69.04 میٹرکی دوری حاصل کی۔ سمت نے 66.57 میٹر کی اپنی آخری کوشش کے ساتھ اختتام کیا۔

اسی کے ساتھ سمت انتل پیرس پیرالمپک میں اپنے گولڈ میڈل کا بچاوکرنے میں بھی کامیاب رہے۔ یہ سال ابھی تک ان کے لئے کافی یادگاررہا ہے۔ سمت انتل نے اسی سال پیرا ورلڈ چمپئن شپ میں 69.50 میٹربھالا پھینک کرگولڈ اپنے نام کیا تھا۔ وہیں، ٹوکیو اولمپک میں انہوں نے 68.55 میٹرکی کوشش سے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ واضح رہے کہ ایف 64 جویلن تھروکا ورلڈ ریکارڈ بھی ان کے ہی نام ہے۔ انہوں نے ہانگجھووایشیائی پیرا کھیلوں میں 73.29 میٹرکی دوری حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read