Bharat Express

Asia Cup 2023: ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم سمیت ان کھلاڑیوں کو ملی جگہ

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں بابراعظم پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)

Pakistan squad for Asia Cup 2023: ایشیا کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی کپتانی والی اس ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ دراصل، ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کا پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں 30 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم

عبداللہ شفیق، فخرزماں، امام الحق، بابراعظم (کپتان)، سلمان آگھا، ٹی طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، فہیم اشرف، حارث روف، محمد وسیم جونیئر، نادرشاہ، شاہین شاہ آفریدی۔

ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کا آمنا سامنا 2 ستمبر کو ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسرا مقابلہ ہوگا۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نیپال کے ساتھ کھیلے گی۔ حالانکہ ہندوستای ٹیم کا پاکستان کے خلاف پہلا مقابلہ ہوگا۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔ وہیں، ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر انضام الحق کا دعویٰ- بابراعظم تینوں فارمیٹ میں کر رہے ہیں شاندار کپتانی

ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں ہندوستان-پاکستان کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے

ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں 14 اکتوبرکو آمنے سامنے ہوں گی۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ حالانکہ یہ مقابلہ پہلے 15 اکتوبر کو ہونا تھا، لیکن بعد میں شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ وہیں، ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہور ہا ہے۔ جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے ورلڈ کپ مہم کی شروعات آسٹریلیا کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔ ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ 8 اکتوبرکو چنئی میں کھیلا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read