Bharat Express DD Free Dish

Fatima Sana-Wahab Riaz Controversy: پاکستانی ٹیم میں غضب کا ڈرامہ، کپتان نے کھلے عام کوچ وہاب ریاض کو ٹھہرایا ہار کا ذمہ دار، اس بات پر مچا ہنگامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں غضب کا ڈرامہ دیکھنے کوملا۔ کپتان نے کھلے عام کوچ وہاب ریاض کو ذمہ دارٹھہرا دیا ہے توآئیے جانتے ہیں کہ پورا ماجرا کیا ہے۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا۔ (فائل فوٹو)

ان دنوں کھیلے جا رہے خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستانی ٹیم کافی خستہ حالت میں نظرآئی۔ فاطمہ ثنا کی کپتانی والی ٹیم نے مسلسل 4 میچوں میں ہارکا سامنا کیا۔ تین میچ گنوانے کے بعد ہی ٹیم ٹورنا منٹ سے ایلیمینیٹ ہوگئی تھی۔ اب خراب کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا، جس کی وجہ سے کپتان فاطمہ اورکوچ وہاب ریاض کے درمیان کافی تلخی پیدا ہوگئی ہے۔

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا اوروہاب ریاض کے درمیان ٹیم سلیکشن سے متعلق کافی ناراضگی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی کپتان نے 20 جون کوبنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے مقابلے سے پہلے ساتھی کھلاڑی عالیہ ریاض کے شوہریونس سے متعلق کافی ناراضگی ظاہرکی تھی۔ دراصل، عالیہ کے شوہرٹورنا منٹ کے دوران ان کے ساتھ کمرے میں رک رہے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کپتان ثنا فاطمہ کے کہنے پریونس کمرہ چھوڑکرچلے گئے تھے۔ بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میچ سے پہلے عالیہ پریکٹس چھوڑکرشوہرکے ساتھ تفریح کرنے گئی تھیں۔

عالیہ کو ڈراپ کرنا چاہتی تھیں ثنا فاطمہ!

کپتان فاطمہ نہیں چاہتی تھیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں عالیہ پلیئنگ-11 کا حصہ رہیں، لیکن کوچ وہاب ریاض کے آگے ان کی چل نہیں سکی۔ کوچ نے عالیہ کو آخری-11 کا حصہ بنایا۔ یہاں اس طرح وہاب ریاض اورفاطمہ ثنا کے درمیان سلیکشن سے متعلق کافی تکرارہوئی تھی۔

پاکستان کی خراب کارکردگی

اس ٹی-20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل 4 ہارکا سامنا کیا۔ اب ٹیم کوآخری مقابلہ نیدرلینڈس کے خلاف 27 جون کوکھیلنا ہے۔ پاکستان کی خراب کارکردگی صرف -20 ورلڈ کپ تک محدود نہیں رہی، بلکہ اس سے پہلے آئرلینڈ اورویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلی گئی ٹرائی سیریزمیں بھی پاکستان ایک بھی میچ نہیں جیت پائی تھی۔ وہیں، گزشتہ سال ہوئے ونڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کا کھاتہ نہیں کھل سکا تھا۔ اس طرح مسلسل ٹیم کی طرف سے خراب کارکردگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read