Bharat Express

اسپورٹس

میری کام مکے بازی کی تاریخ میں 6 بار کی ورلڈ خطاب حاصل کرنے والی پہلی خاتون مکے باز ہیں۔ وہ پانچ بار کی ایشیائی چمپئن بھی ہیں۔ میری کام نے 2014 ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز 25 جنوری سے ہوگی، جس کے لئے انگلینڈ کے شعیب بشیرکو ہندوستان کا ویزا مل گیا ہے، لیکن وہ پہلا ٹسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے حیدرآباد میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں کئی میچ وننگ کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض چل رہے ہیں، ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کچھ کھلاڑی بورڈ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو بھی توڑ سکتے ہیں۔

عامر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد پی سی بی نے شرط رکھی کہ اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں تینوں فارمیٹس میں کھیلنا ہوگا۔ وہاں سے عامر اور پاکستان کرکٹ کی راہیں جدا ہوگئیں۔

سرفراز خان ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلزکی ٹیم کا حصہ۔ اس سے پہلے وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل چکے ہیں۔

روہن بوپنا اور میٹ ایبڈن آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 43 سالہ روہن بوپنا اور میٹ ایبڈن نے کوارٹر فائنل میچ 6-4، 7-6 (7-5) سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی کی سالانہ ایوارڈ تقریب آج یعنی منگل کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس ایوارڈ تقریب میں محمد شامی، شبھمن گل، روی چندرن اشون اور جسپریت بمراہ کو کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔ دراصل، ان کھلاڑیوں کو 2019 سے 2023 تک کے سال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کھیل رہے ہیں۔ یہ کھلاڑی لیگ کے چھٹے میچ میں ہی تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے شعیب ملک کا وہ اوور ہے، جس میں انہوں نے تین نو بال پھینکی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی 14 سال کی شادی ٹوٹ گئی ہے۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لے لیا ہے۔ اس درمیان ثانیہ مرزا نے طلاق کی خبر کے بعد پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔