IPL 2024 Final Weather: بارش سے میچ منسوخ ہوا تو ٹائٹل کس کو ملے گا، یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی گردش کررہا ہوگا، جانئے اس طرح ہوگا فیصلہ؟
یہ آئی پی ایل 2023 کے فائنل کے دوران بھی دیکھا گیا۔ فائنل میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔
IPL 2024 Final: ٹائٹل کے لیے آمنے-سامنے ہوگی SRH اور KKR، حیدرآباد کے لیے آسان نہیں ہوگی فتح
اگر ہم ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو کولکاتہ نے 18 میچ جیتے ہیں۔ وہیں حیدرآباد نے 9 میچ جیتے ہیں۔ اس سیزن میں کولکاتہ کا حیدرآباد کے ساتھ تیسرا میچ ہوگا۔ کے کے آر نے لیگ میچ میں شاندار جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد پلے آف میں بھی کامیابی حاصل کی۔
PCB announces 15-man squad for T20 World Cup: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا کردیا اعلان، شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کا نائب بننے سے کیا انکار
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد رضوان، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، نسیم شاہ عباس آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
IPL Final 2024: آئی پی ایل فائنل کے متعلق میتھیو ہیڈن اور پیٹرسن کی یہ ہے پیش گوئی
ہیڈن نے کہا، "میں نے راجستھان رائلز میں جو دیکھا وہ یہ تھا کہ وہ میچ کے ایک طرف پرعزم تھے، لیکن جب بیٹنگ کی بات آئی تو وہ مکمل طور پر پراعتماد نہیں تھے۔ انہوں نے دباؤ اور تناؤ کو محسوس کیا اور وہ اس کے سامنے جھک گئے۔"
Hardik Pandya Natasa Stankovic: ہاردک پانڈیا کی جائیداد کا 70 فیصد حصہ جائے گا نتاشا اسٹینکووچ ؟ جانئے کیا واقعی طلاق ہوئی ہے یا …؟
ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔ انہیں ٹیم سے 15 کروڑ روپے فیس کے طور پر ملتے ہیں۔ وہ پہلے گجرات ٹائٹنز کا حصہ تھے۔ گجرات کی ٹیم بھی پانڈیا کو اتنی ہی رقم ادا کرتی تھی۔
SRH vs RR, IPL 2024 Qualifier 2: راجستھان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی حیدرآباد کی ٹیم، کولکاتہ سے ہوگا فائنل مقابلہ
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد نے 9 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ حیدرآباد کے لیے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں میں سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔
Pakistan team for T20 World Cup: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
$20,000 Per Seat For India vs Pakistan Game: انڈیا-پاکستان کے بیچ ہونے والے کرکٹ میچ کے ایک ٹکٹ کی قیمت 17 لاکھ روپئے کے قریب،للت مودی نے لگائی پھٹکار
للت مودی نے ایکس پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں لکھا، 'یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ آئی سی سی انڈیا-پاکستان میچ کے لیے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ 20 ہزار ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔ یہ ورلڈ کپ امریکہ میں اس کھیل کو فروغ دینے اور شائقین کو جوڑنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، منافع کمانے کے لیے نہیں۔
Team India Head Coach: بی سی سی آئی نے کسی آسٹریلیائی کو ہیڈ کوچ کی پیشکش نہیں کی، جے شاہ نے وائرل خبروں کو بتایا غلط
ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ جائے گی۔ ان کا یہاں پہلا میچ 5 جون کو ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے یہ میچ نیویارک میں ہوں گے۔
Delhi T20 league: دہلی کی اپنی ٹی 20 لیگ ہوگی، بی سی سی آئی کو تجویز بھیجے گا ڈی ڈی سی اے: روہن جیٹلی
ڈی ڈی سی اے نے مردوں کے مقابلے کے ساتھ ساتھ خواتین کا ٹورنامنٹ شروع کرنے کی درخواست بھی کی ہے جو خواتین کے کھیل کے لیے ایک بڑا فروغ ہوگا۔ درخواست میں ویمن لیگ شروع کرنے کی اجازت بھی شامل ہے۔