Bharat Express

اسپورٹس

سپر-8 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہونا ہے۔ افغانستان نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو ہراکر سپر-8 میں آئی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو افغانستان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم اور پانچ دیگرکھلاڑی محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اوراعظم خان نے پاکستان لوٹنے سے پہلے لندن میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شامل تھیں ۔جنہیں پانچ ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ میں ٹاپ 2 ٹیموں کو سپر 8 گروپ میں جگہ ملی ہے۔ دراصل سپر 8 ناک آؤٹ اسٹیج نہیں ہے۔ 8 ٹیموں کو چار ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کا مکمل خاکہ اب تیار ہے۔ بنگلہ دیش کی نیپال کے خلاف جیت کے ساتھ فائنل ٹیم کے حوالے سے سسپنس بھی ختم ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کو21 رنوں سے شکست دے کرسپر-8 میں پہنچ گیا ہے۔

عماد نے شکستوں کا ذمہ دار کسی کھلاڑی کو ٹھہرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنا ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود دو میچ ہارے تھے یہ کسی ایک شخص کی ذمہ داری نہیں ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک بھارت، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ سپر ایٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارش ہو رہی ہے۔ ان میں سے ایک لاڈر ہل کا علاقہ ہے جہاں سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں انڈیا اور کینیڈا کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔

محمد کیف نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا، “پہلے میچ میں محمد عامر سپر اوور میں وائیڈ بولنگ کر رہے تھے۔ یہ بہت خراب  بولنگ تھی۔ آپ وہ میچ باؤلنگ کی وجہ سے ہارے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ ساتواں موقع ہے جب کوئی ایسوسی ایٹ ملک سپر 8 میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل 2009 میں آئرلینڈ، 2014 میں ہالینڈ، 2016 میں افغانستان، 2021 میں نمیبیا، 2021 میں اسکاٹ لینڈ اور 2022 میں ہالینڈ سپر 8 میں پہنچ چکے ہیں۔

ایسے میں وراٹ کوہلی کو کینیڈا کے خلاف میچ میں اپنے پرانے نمبر تین پر کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیم کے اسٹار اوپنر یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتا ہے۔ یشسوی جیسوال کو اوپننگ میچ پر ہندوستانی کپتان روہت شرما کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔