Bharat Express

اسپورٹس

آسٹریلیا 2023 میں اب تک لگاتار 5 ون ڈے ہار چکا ہے۔ ٹیم 2020 میں بھی لگاتار پانچ ون ڈے ہاری تھی۔ تاہم، اس وقت (2020) اس نے چھٹا ون ڈے میچ جیتا تھا۔

گھڑ سواری میں 41 سال بعد تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ایشین گیمز کے چوتھے دن اپنی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ہندوستان اب تک تین گولڈ کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ چوتھے دن ہندوستان ٹاپ 5 میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

IND vs AUS 3rd ODI: ہندوستانی ٹیم تین ونڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 سے آگے ہے۔ وہیں، ہندوستان-آسٹریلیا سیریز کا آخری ونڈے مقابلہ بدھ کے روز راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ  انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے'۔ورلڈکپ سے متعلق بابر نے کہا 'بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے۔

ڈریسیج ایونٹ کے فائنل میں ہندوستان کے گھڑ سواروں انوش، سدیپتی، دیویاکرتی اور ہردے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے 209.205 پوائنٹس بنائے۔ دیویاکرتی کو 68.176 پوائنٹس، ہردے کو 69.941 پوائنٹس اور انوش کو 71.088 پوائنٹس ملے۔

تنوی کھنہ نے بھارت کے لئے تیسرا میچ  میں جیت حاصل کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب ٹیم انڈیا کا اگلا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کی صبح 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

اسمرتی مندھانا نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گروپ لیگ کے پہلے میچ میں ازبکستان کو 16-0 سے شکست دی تھی۔ آج ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔

ایشین گیمز کے فائنل میچ میں پہنچنے والی ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنا سکی۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔

World Cup 2023: بابر اعظم کی قیادت والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزا سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے۔