Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

گل انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راہل دراوڑ کے نام تھا

جب گوپی چند نے 2004 میں حیدرآباد میں اپنی بیڈمنٹن اکیڈمی قائم کی تو دونوں نے ان کے زیر سایہ تربیت شروع کی اور یہیں سے ان کے درمیان قربتیں بڑھیں۔ تاہم، 2018 میں ان کی شادی تک دنیا کو ان کے رشتے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

بھارت اور انگلینڈ دونوں نے اپنی پہلی پاری میں 387 رن بنائے تھے اس طرح انگلینڈ کو ایک بھی رن کی سبقت حاصل نہیں تھی۔ ہندوستان کے گیندبازوں نے اب تک بہترین مظاہرہ کیا ہے، اور اگر یہی رفتار برقرار رہی، تو بھارت کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

بھارت کی پہلی اننگز 387 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے اوپنر کے ایل راہل نے سنچری اسکور کی۔ وہ 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت نے 74 اور رویندر جڈیجہ نے 72 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کرونا نائر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 2-2 اور برائیڈن کارس، شعیب بشیر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

ٹراٹ نے رشبھ پنت اور کے ایل راہل کی بلے بازی کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے بری گیندوں پر اچھے شاٹس لگا کر رنز بنائے۔ جب انگلینڈ کے گیند باز اچھی گیند بازی کر رہے تھے، پنت اور راہل نے صبر کا مظاہرہ کیا، اچھی دفاعی بلے بازی کی اور موقع ملنے پر رنز بھی بنائے۔ اچھے بلے باز وہ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں رہتے ہیں اور موقع ملنے پر گیند باز پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ پنت اور راہل نے ایسا ہی کیا اور بہت اچھا کیا۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹ پر 251 رنز سے کیا تھا۔ جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس کی نصف سنچریوں کے علاوہ باقی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔

مخالف ٹیم کے نچلے آرڈر کے بلے باز ہندوستانی ٹیم کے لیے ہمیشہ ایک مسئلہ رہے ہیں۔ یہاں بھی ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کی اننگز میں 271 رن پر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیکن، آخری تین وکٹوں نے 116 رنز جوڑے اور ٹیم کو باعزت مقام پر پہنچا دیا۔

ٹیم انڈیا کے ٹسٹ کے نائب کپتان رشبھ پنت پہلے دن کیپنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت اب تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اوروہ دسرے دن وکٹ کیپنگ کرنے نہیں اترے۔

انٹرویو کے دوران جب سابق عظیم فاسٹ باؤلر شان پولاک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے ریکارڈ توڑنے سے خود کو کیوں روکا، تو ویان مولڈر نے بہت پُرسکون انداز میں جواب دیا۔