Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

اپنے نو سالہ بین الاقوامی کیریئر میں عرفان پٹھان نے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی کھیلے،اس کے علاوہانہوں نے 122 فرسٹ کلاس میچ اور 181 T20I کھیلے۔

ہندوستان-آسٹریلیا ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا نیا چہرہ سامنے آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوانوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سب سے کم گیندوں میں 3 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ عالمی سطح پر اس فہرست میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، جنہوں نے صرف 2,440 گیندوں میں 3 ہزار رنز مکمل کیے۔ انگلینڈ کے جوش بٹلر نے 2,533 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ دو خواتین کھلاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل سوار نے نازیبا حرکت کی۔ بی سی سی آئی اور پولیس نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا کے 237 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 237/1 سے میچ جیتا، سریز 2-1 کے فرق سے آسٹریلیا نے اپنے نام کی۔

سڈنی میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف 105 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر سنچری بنائی۔ ہٹ مین کی یہ 33ویں ون ڈے سنچری ہے۔ ان کی ٹیسٹ میں 12 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچ سنچریاں ہیں۔

روہت شرما اپنی بہترین بلے بازی کے لیے مشہور ہیں، لیکن سڈنی ون ڈے میں انہوں نے ایک خاص سنچری مکمل کی، جس کے بعد ان کے نام ایک نیا ریکارڈ درج ہو گیا۔

جیسے ہی وراٹ کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میں ایک رن لیا، پورا اسٹیڈیم شور سے گونج اٹھا۔ کوہلی نے بھی اپنے پہلے رن کا جشن منایا۔

اومیش اپنی رفتار اور سوئنگ کے لیے مشہور ہیں۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے مسلسل گیند بازی نے انہیں جلد ہی گھریلو کرکٹ میں نمایاں کر دیا۔ 2010 کے آئی پی ایل میں دہلی ڈیرڈیولز (موجودہ دہلی کیپیٹلز) کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی جگہ نیا ملک شامل کرے گا۔ یہ عالمی ایونٹ 28 نومبر سے تمل ناڈو میں شروع ہونے والا ہے۔