نیوزی لینڈ نے ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میں انگلینڈ کو 160 رنوں سے ہراکرسیریزپرقبضہ کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ کیوی ٹیم نے پہلی بارانوکھے طریقے سے سیریزجیتنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ نیوزی لینڈ کے لئے ڈیون کانوے اورٹام لیتھم نے پہلی اننگ میں اورڈیرل مچیل نے دوسری اننگ میں سنچری لگائی۔ تینوں کی سنچری کی بدولت ٹیم بڑا اسکوربنانے میں کامیاب رہی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ 438 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 354 رنوں پرسمٹ گئی۔ پھرنیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 9 وکٹ پر288 رن بناکراننگ ڈکلیئرکی اورانگلینڈ کے سامنے 373 رنوں کا ہدف رکھا۔ پیچھا کرتے ہوئے بین اسٹوکس کی کپتانی والی انگلینڈ ٹیم 212 رنوں پرہی آل آوٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے بڑا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
نیوزی لینڈ نے رقم کی تاریخ
یہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ایسا موقع ہے، جب نیوزی لینڈ نے پہلا میچ گنوانے کے بعد تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں جیت حاصل کی۔ اس طرح کیوی ٹیم کے لئے یہ مقابلہ تاریخی رہا۔ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے لئے اوپننگ پراترے ٹام لیتھم اورڈیون کانوے نے سنچری لگائی۔ کانوے نے 22 چوکے اورتین چھکے لگاکر 157 رن اسکورکئے۔ وہیں، لیتھم نے 15 چوکے لگاکر 151 رن بنائے۔ دوسری اننگ میں ڈیرل مچیل نے 10 چوکے اورایک چھکا لگاکر100 رن مکمل کئے۔ اس اننگ کے لئے مچیل کو پلیئرآف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بارہرایا
سال 2015 سے انگلینڈ نے گھریلوسرزمین پر23 سیریزکھیلیں، جس میں 14 میں جیت حاصل کی۔ 7 ڈرا پرختم ہوئیں۔ وہیں 2 سیریزمیں ہارکا سامنا کیا۔ دونوں ہی بار نیوزی لینڈ نے ہی انگلینڈ کو ہرایا۔ سال 2026 کی اس سیریز سے پہلے انگلش ٹیم نے 2021 میں کھیلی گئی 2 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-1 سے ہارکا سامنا کیا تھا۔ اس طرح کیوی ٹیم گھریلو سرزمین پر دونوں ہی انگلینڈ پر حاوی رہی۔
بین اسٹوکس کا کیریئر ہارکے ساتھ ہوا ختم
اس جیت کی بدولت نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی اورانگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کیریئر مایوسی کے ساتھ ختم ہوا۔ اتفاق سے 4 سال پہلے 2022 میں جب بین اسٹوکس نے انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کی کمان سنبھالی تھی اوربرینڈن میک کولم ٹیم کے نئے کوچ بنے تھے، تب پہلی ہی سیریز نیوزی لینڈ سے تھی، جہاں انگلینڈ نے طوفانی بلے بازی سے نیوزی لینڈ کو 0-3 سے روند دیا تھا۔ اب 4 سال بعد اسٹوکس-میک کولم کی وہی انگلش ٹیم اسی طوفانی بلے بازی کے چکرمیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز ہارگئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
